30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الفطر والاضحی العواتق والحیض وذوات الخدور ، فاما الحیض فیعتزلن الصلوۃ ولیشہدن الخیر ودعوۃ المسلمین ، قلت :
یا رسول اللہ ! احدانا لایکون لہا جلباب ، قال : لِتَلْبِسْہَا اُخْتُہَا مِنْ جِلْبَابِہَا ۔
حضرت ام عطیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسو ل اللہ صلی اللہ تعالیٰ
علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیا کہ ہم عورتوں کو عید الفطر اور عیدالاضحی کے دن لیکر نکلیں ۔ جوان حیض والی اور پردہ نشین کواری سب جائیں ۔ البتہ حائضہ عورتیں نماز سے علیحدہ رہیں اور محافل خیر اور مسلمانوں کی دعامیں شریک ہوں ۔ میں نے عرض کیا : یارسول اللہ ! بعض کے پاس چادر نہیں
ہوتی ۔ فرمایا : ساتھ والی اسکو اپنی چادر میں لیلے ۔ فتاو ی رضویہ ۴/۱۷۰
(۲) حضرت صدیقہ نے عورتوں کو مساجد سے منع فرمایا
۸۶۹ ۔عن اُم المومنین عائشۃ الصدیقۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہا قالت : لو ادرک
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۸۶۸۔ الصحیح لمسلم ، کتاب صلوۃ العیدین ، ۱/۲۹۱
۸۶۹۔ الجامع الصحیح للبخاری، باب خروج النساء الی المساجد باللیل، ۱/۱۲۰
الصحیح لمسلم ، باب خروج النساء الی المساجد ، ۱/۱۸۳
السنن لابی داؤد باب التشدیدفی ذلک ، ۱/۸۴
رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ما احدث النساء لمنعہن المسجد کما
منعت نساء بنی اسرائیل۔
ام المومنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ اگر رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ملاحظہ فرماتے جو باتیں عورتوں نے اب پیدا کی ہیں تو ضرور انہیں مسجد سے منع
فرمادیتے جیسے بنی اسرائیل کی عورتیں منع کردی گئیں ۔ فتاوی رضویہ ۴/۱۷۰
]۲[ امام احمد رضا محدث بریلوی قدس سرہ فرماتے ہیں
تابعین ہی کے زمانے سے ائمہ نے ممانعت شروع فرمادی تھی ۔ پہلے جوان عورتوں کو پھر بڑھیوں کو بھی ۔ پہلے دن میں پھر رات میں بھی ،مغرب عشاء اور فجر میں فاسق لوگ کھانے اور سونے میں مشغول ہوتے تھے ۔ باہر گھومنا پھر نا ان اوقات میں مروج نہیں تھا ۔ اب جبکہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع