30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
عَلَیْہِمْ بِالنِّیْرَانِ ۔ فتاوی رضویہ ۳/ ۳۳۶
حضرت کعب بن عجرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ
تعالیٰ علیہ وسلم مسجد نبوی میں تشریف لائے تو کچھ لوگ غیر حاضر تھے اور جو موجود تھے وہ
قلیل ۔ حضور یہ دیکھکرنہایت غضبناک ہوئے ،میں نے ایسا غضب کبھی نہ دیکھا ۔ پھر فرمایا: میرے دل میں آتا ہے کہ کسی کو حکم دوں کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائے پھر میں ان گھروں کو تلاش کروں جن کے باشندے اس نماز میں حاضر نہ ہوئے اور ان لوگوں پر انکے گھر آگ سے
پھونک دوں ۔
]۱[ امام احمد رضا محدث بریلوی قدس سرہ فرماتے ہیں
علامہ بدرالدین محمود عینی نے عمدۃ القاری میں بعض محدثین کے حوالے سے ذکر
کیا کہ اس حدیث سے جماعت کا عدم وجوب ثابت ہوتاہے حالانکہ جماعت کے وجوب کے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۸۲۳۔ عمدۃ القاری بحوالۂ سراج، باب وجوب صلوۃ الجماعۃ، ۵/۱۶۰
سلسلہ میں اس حدیث کو ذکر کیا جاتاہے ۔ عدم وجوب اس طرح ثابت کہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم جماعت میں حاضر نہ ہونے والوں کی طرف جانے کاارادہ اس وقت فرمارہے ہیں جب کہ جماعت قائم ہوجائے ۔ اگر جماعت واجب عین ہوتی تو آپ اسے چھوڑ کر جانے کا
ارادہ نہ فرماتے ۔
امام عینی نے ابن بزیزہ کے قول سے اسکو اس طرح محل نظر قرار دیا کہ بعض اوقات اہم واجب کی وجہ سے دوسرے واجب کو ترک کیا جاسکتا ہے ۔
اقول: بعد اقامت حضورنبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا مسجد کے ارد گرد لوگوں کے گھروں کو جلانے کیلئے مشعل لے کر جانا اور مسجد واپس لوٹنے میں زیاد ہ وقت لگتا نہیں تھا جس سے جماعت فوت ہوجاتی ۔ ہاں اول نماز کا فوت ہونا لازم آتاہے اور یہ ترک فضیلت ہے ۔ بعض اوقات اس سے کم درجہ کی چیز کی بنا پر بھی اس فضیلت کے ترک کی اجازت ہے ۔ مثلا جماعت کیلئے دوڑ نے کے بجائے سکون سے چلنا چاہیئے ۔ کیونکہ حضورنبی کریم صلی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع