30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
قال ابو حنیفۃ ْیجوز للکتابی دون غیرہ واحتج بما رواہ احمد بسند جید عمدۃ القاری ۔
امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں : مسجد میں کتابی ذمی کا آنا جائز ہے اور کفار و مشرکین کا نہیں ۔ امام اعظم اس پر اس حدیث سے سند لائے جو مام اعظم نے اپنی مسند
میں کھری اسناد کے ساتھ روایت کی ۔
امام عینی کا مذکورہ حدیث کی سند کو سند جید کہنا ہمارے اصول کے مطابق ہے ۔ لہٰذا ہم پر یہ لازم نہیں کہ ہم محدثین کے اصول کی خاطر اپنے اصول چھوڑدیں چہ جائیکہ ایک متاخر عالم شافعی کے قول کی خاطر ۔ کہ علامہ شہاب الدین احمد بن علی بن حجر العسقلانی الشافعی المتوفی ۸۵۲ ۔ نے تقریب التہذیب میں اس حدیث کے راوی اشعث بن سوار کو ضعیف کہا ہے ۔ لہٰذا تم اس
جرح وتنقید پر کان نہ دہرو ۔
کیونکہ اشعث بن سوارتو امام شعبہ ، امام ثوری اور یزید بن ہارون وغیرہم اجلئہ ائمہ کے شیوخ و اساتذہ سے ہیں ۔ اور امام شعبہ کی روایت میں احتیاط معلوم ہے ۔ (۱) امام ذہبی فرماتے ہیں : اشعث بن سوار کی جلالت شان کے پیش نظر انکے شیخ ابو اسحا ق سبیعی نے ان سے روایت کی ۔ (۲) امام سفیان ثوری نے کہا : اشعث مجالد سے قوی ترہیں ۔ (۳) ابن مہدی کا قول ہے :مجالد سے مرتبہ میں اعلیٰ ہیں حالانکہ مجالد رجال صحیح مسلم سے ہیں ۔ (۴) ابن معین نے کہا : اشعث اسمعیل بن مسلم کے مقابلہ میں مجھے زیادہ محبوب ہیں ۔ (۵) امام احمد (۶) اور اما م عجلی نے کہا : وہ حدیث میں محمد بن سالم کی بہ نسبت راجح تر ہیں ۔ (۷) عثمان بن ابی شیبہ نے انکو صدوق کہا ۔ (۸) ابن شاہین نے ثقات میں ذکر کیا ۔ (۹) ابن عدی نے کہا : میں نے انکے متن کو منکر نہیں پایا ۔ (۱۰) بزار نے کہا : ہم نے کسی کو انکی حدیث چھوڑتے ہوئے نہیں دیکھا مگر وہی
لوگ جنکو علم حدیث میں قلیل معرفت حاصل ہے ۔
اب رہا ابن معین کے قول میں اختلاف کہ کبھی انکو دون الثقہ اور فوق الضعیف کہتے ہیں ۔ تو یہ حدیث کے حسن ہونے کیلئے کافی ہے ۔ جیسے امام ذہبی نے محمد بن ابی حفصہ کے بارے میں فرمایا : انکے بارے میں کچھ کلام ہے ۔ اسی لئے ابن معین کبھی انکو ثقہ کہتے ہیں اور کبھی صالح ۔ نیز کبھی لیس بالقوی اور کبھی ضعیف ، حالانکہ یہ رجال صحیح بخاری و صحیح مسلم سے ہیں ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع