دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 2 | جامع الاحادیث جلد دوم

book_icon
جامع الاحادیث جلد دوم

اللہ تعالیٰ علیہ وسلم  کے ساتھ خاص ،اور دوسرے پر اطلاق یقینا کفر ۔ کہ ا س کے عموم میں حضور اقد س  صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم  بھی  داخل ہوں گے اور معنی یہ ٹھہریں گے ۔کہ فلاں شخص معاذ اللہ حضور سید عالم اما م العالمین  صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم  کا بھی شیخ و اما م ہے ،اور یہ صراحتاً  کفر ہے ۔ مگر حاشا ۔ ان تمام الفا ظ میں ہرگز یہ   معنی قائلین کی مراد ،نہ ان کے اطلاق سے مفہوم و مفاد۔ اور اس پر دلیل ظاہر  و باہر یہ ہے کہ متکبر مغرور جبار سلاطین کہ اپنے آپ کو ما بدولت و اقبال اور اپنے بڑے عہدہ داروں و امراء و زراء کو بندئہ حضور وفدوی خاص لکھتے ہیں جنکے تکبر کی یہ حالت کہ اللہ ورسول کی توہین پر شاید چشم پوشی بھی کر جائیں ۔ مگر ہرگز اپنی ادنی سی توہین پر درگزر  نہ کریں ۔ یہ ہی جبار ۔ انہیں امراء کو قاضی القضاۃ امیرالامراء خان خاناں اور بگازبگ  خطاب دیتے ہیں ،اور خود لکھتے ،اور اوروں سے لکھواتے ،اورلوگو ں کو کہتے لکھتے دیکھتے سنتے اور پسند و مقر ررکھتے ہیں ،بلکہ جو انکے اس خطاب پر اعتراض کرے عتاب پائے ۔ اگر ان میں استغراق حقیقی کاا دنی ایہام بھی ہوتا جس سے متوہم ہوتا کہ یہ امراء خود سلاطین پربھی حاکم و افسر بالا و بر تر اور سردار وافسر ہیں ۔ تو کیا امکان تھا اسے ایک آن کیلئے بھی روا  رکھتے ۔

       تو ثابت ہوا کہ عرف عام میں امثال الفاظ میں استغرا ق حقیقی ارادۃً وا فادۃً ہر طرح قطعا یقینا متروک و مہجورہے ۔ جس کی طرف اصلاً خیال بھی نہیں جاتا۔  بعینہ بداہۃً یہی حال شہنشاہ کا ہے ۔ کیا پکے مجنون کے سوا کوئی گمان کر سکتا ہے کہ امام اجل ابو العلاء علاء الدین ناصحی ،امام اجل ابوبکر رکن الدین کرمانی ، علامہ اجل خیرالملت و الدین رملی، عارف باللہ شیخ مصلح الدین، عارف باللہ حضرت امیر، عارف باللہ حضرت حافظ ، عارف باللہ حضرت مولوی معنوی ، عارف باللہ حضرت مولانا نظامی،عارف باللہ حضرت مولانا جامی ،فاضل جلیل مخدوم شہاب الدین وغیرہم قدست اسرارہم کے کلام میں یہ ناپاک معنی مراد ہونا در کنار اسے سن کر کسی مسلمان کا وہم بھی اس طرف جا سکتا ہے ؟ تو بے ارادہ وبے افادہ اگر مجرد احتما ل منع کیلئے کافی ہوتا وہ الفاظ بھی حرام ہوتے، حالانکہ خواص و عوام سب میں شائع و ذائع ہیں َ خصوصا قاضی القضاۃ،

 کہ فقہائے کرام کا لفظ اور قدیماً  و حدیثا ً  ان کے عامہ ٔ  کتب میں موجود ہے ۔ اس میں اور شہنشاہ

میں کیا فرق ہے ۔

       امام اجل علامہ بدر الملت و الدین محمود عینی حنفی عمدہ القاری شرح صحیح بخاری شریف

میں فرماتے ہیں ۔

       سب سے پہلے جس کا لقب قاضی القضاۃ ہوا، امام اعظم کے شاگرد امام ابو یوسف ہیں  ۔  رضی اللہ تعالیٰ عنہما ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن