30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
فتاویٰ رضویہ قدیم ۳/۵۶۶
فتاویٰ رضویہ جدید ۷/ ۶۸۳‘ ۶۸۷
]۷[ امام احمد رضا محدث بریلوی قدس سرہ فرماتے ہیں
ً تراویح میں جہر بسملہ کا حضور پرنور سید عالم صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم سے متواتر کہناحضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم پر صریح افترا ہے ، تواتر در کنار ، زنہار کسی احاد سے بھی اس کا ثبوت نہیں ۔ جہر فی التراویح تو جدا، مطلقاً کسی نماز میں حضور والا صلوات اﷲوسلامہ علیہ کا بسم ا ﷲشریف جہر
سے پڑھنا ہر گز ہر گز متواتر نہیں ۔ تواتر کیسا نفس ثبوت میں سخت کلام و نزاع ہے ۔
امام حافظ عقیلی کتاب الضعفاء میں لکھتے ہیں ۔
بسم اﷲ میں کوئی حدیث مسند صحیح نہیں ۔ عمدۃ القاری ۵/ ۲۸۸
امام دار قطنی فرماتے ہیں ۔
جہر تسمیہ میں کوئی حدیث صحیح نہیں ہوئی ۔ عنا یۃ القاضی ۱/ ۳۱
یہ ہی امام دار قطنی جب مصر تشریف لے گئے ۔ کسی مصری کی درخواست سے دربارئہ جہر
ایک جز تصنیف فرمایا ۔ بعض مالکیہ نے قسم دے کر کہ پوچھا کہ اس میں کونسی حدیث صحیح ہے ۔ آخر براہ انصاف اعتراف فرمایا ۔
کل ماروی عن النبی صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم فی ا لجہر فلیس بصحیح ذکرہ الامام الزیلعی عن التنقیح عن مشائخہ عن الدار قطنی والمحقق فی الفتح ۔
حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے جہر میں جو کچھ روایت کیا گیا اس میں
کچھ صحیح نہیں ۔ فتح القدیر و نصب الرایہ ۱/۳۵۹
امام بن الجوزی نے کہا :
حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے جہر بسم اللہ میں کوئی روایت صحیح نہیں ۔
مرقاۃ المفاتیح ۲/۲۸۶
خلاصہ یہ کہ وہ احادیث نہ احادیث صحیحہ کے مقابل ، نہ ذکر کے قابل ۔ ولہٰذا مصنفان
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع