دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 2 | جامع الاحادیث جلد دوم

book_icon
جامع الاحادیث جلد دوم

کمرے میں صحن  کی نماز سے افضل ہے ، اور کوٹھری میں اس سے بھی افضل ہے ،نیز بوقت سجدہ زمین کے ساتھ چمٹ جانے کا حکم

 عورتوں کے ساتھ خاص ہوا،اور عورتوں کی امام کو حکم ہے کہ درمیان میں کھڑی ہو ۔

         چنانچہ اس میں شک نہیں کہ عورتوں کے حق میں سینے پر ہاتھ باندھنا ، زیر ناف باندھنے سے زیادہ حجاب اور حیا کے قریب ہے،اور خواتین کا تعظیم کرنا ستر وحجاب کی  صورت میں ہے ۔ کیونکہ تعظیم ادب کے بغیر اور ادب حیا اور حجاب کے بغیر حاصل نہیں ۔ لہٰذا خواتین کے حق میں حدیث ابن خزیمہ راجح ہوئی ، اور ثابت ہوگیا کہ دونوں مسائل میں ایسی حدیث موجود جس کی

سند جید ہے ۔ ماہر علمائے حدیث نے دونوں مقامات پر حدیث و ترجیح پر ہی عمل فرمایا ہے ۔ رحمۃ

اﷲ تعالی علیہم اجمعین۔

       اسکی ایک نظیر مسئلہ قعودہے کہ اسکے دونوں طریقے حضور نبی کریم صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم سے منقول ہیں ۔ ہمارے علماء نے مردوں کیلئے دایاں پا ئوں کھڑا کرنااور بائیں پر بٹیھنے کو اختیارکیا ، کیونکہ یہ شاق ہے اور بہتر عمل وہی ہے جس میں مشقت ہو ، اور عورتوں کیلئے تو رک کا قول کیا ۔ کیونکہ اس میں زیادہ ستر، اور آسانی ہے، اور خواتین کامعاملہ ستر اور آسانی پر مبنی ہے ۔ البتہ شوافع اور انکے موافقین عورت کو شکم پر ہاتھ باندھنے کا حکم دیتے ہیں نہ کہ سینے پر ۔ منہاج ومیزان وغیرہ میں ہے کہ اس بارے میں کوئی حدیث نہیں ملی ۔ اور اپنے مذہب کی تائید میں حدیث ابن خزیمہ کے علاوہ کوئی حدیث ذکر نہیں کی۔ لیکن مجھ فقیر کو ان کے اس استدلال پر تعجب

ہے کہ یہ حدیث انکے مذہب کی دلیل کیسے بن گئی ۔ کہ تحت الصدر،اور’’ علی الصدر ‘‘ میں نمایاں

فرق ہے ۔                                                                               فتاوی رضویہ جدید     ۶/۱۴۹

                                                                                       فتاوی رضویہ قدیم    ۳/ ۴۷

            (۳) تشھد میں انگشت شہادت سے اشارہ کرنا

  ۷۰۳۔عن عبد اﷲ بن عمر رضی اﷲ تعالی عنہ قال : وضع رسول اﷲصلی اﷲ تعالی علیہ وسلم کفہ الیمنیٰ علی فخذہ الیمنی و قبض اصابعہ کلھا و اشار

باصبعہ التی تلی الابھام ۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن