دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 2 | جامع الاحادیث جلد دوم

book_icon
جامع الاحادیث جلد دوم

                 پس  خلاف ارشاد  حضور  والا تم نے کہا ں  سے نکال لیا کہ جب تک مقتدی  خود نہ پڑھیگا

 نماز اسکی بے فاتحہ رہیگی  اور فاسد ہو جائیگی ۔

 د وسری دلیل :حدیث مسلم  من صلی صلوۃ  لم یقرأ فیہا بام القرآن فھی خداج فھی خداج فھی خداج ۔ حاصل یہ کہ جس نے کوئی نماز  بے فاتحہ  پڑھی  وہ ناقص  ہے ۔ ناقص  ہے

ناقص ہے ۔

          اس کا جواب  بھی بعینہ مثل اول کے ہے ۔ نماز  بے فاتحہ  کا نقصان  مسلم  اور قرأت امام قرأت مقتدی سے مغنی ۔

                 خلاصہ  یہ کہ اس قسم کی احادیث  اگر چہ لاکھوں  ہوں تمہیں اس وقت  بکار آمد ہونگی  جب  ہمارے طور پر نماز مقتدی بے ام الکتاب  رہیتی ہو ۔ وہو ممنوع۔ اور آخر حدیث میں قول حضرت سیدنا  ابو ہریرہ  رضی اللہ تعالیٰ عنہ ’’اقرا بہا فی نفسک  یا فارسی ‘‘ کہ شافعیہ  اس سے بھی استناد کرتے ہیں ۔ فقیر بتوفیق  الہی اس سے ایک جواب حسن طویل الذیل رکھتا ہے  جسکے ذکر

 کی یہاں گنجائش نہیں ۔

تیسری دلیل۔ حدیث  عبادہ بن صامت رضی اللہ تعالیٰ  عنہ ’’ لا تفعلوا  الابام 

القرآن ‘‘ امام کے پیچھے اور کچھ نہ پڑھو  سوائے فاتحہ کے ۔

       اولا۔ یہ حدیث ضعیف ہے ۔ ان صحیح حدیثوں  کی جو ہم نے مسلم ، ترمذی ،نسائی ، مؤطائے امام مالک موطائے امام محمد وغیرہاصحاح  معتبرات سے نقل کیں کب مقاو مت کرسکتی ہے ۔ امام احمد بن حنبل  وغیرہ حفاظ نے اسکی تضعیف فرمائی ۔ یحیی بن معین جیسے ناقد جنکی نسبت  امام ممدوح  نے فرمایا : جس حدیث کو یحیی نہ پہچانے وہ حدیث ہی نہیں ۔ فرماتے ہیں

استثنائے  فاتحہ غیر محفوظ  ہے ۔

      ثانیا۔ خود شافعیہ اس حدیث پر دو  وجہ سے عمل نہیں کرتے ۔

                 ایک یہ کہ  اس میں ورائے فاتحہ سے نہی ہے اور انکے نزدیک مقتدی کو ضم سورۃ بھی  جائز

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن