30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۶۶۴۔ الصحیح لمسلم ، الصلوۃ، ۱/۱۸۶ ٭
دورکعتوں میں پندرہ آیتوں کی مقدار۔ یا فرمایا : تیس کی نصف آیات ۔
۶۶۵۔ عن أبی قتادۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : ان النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کان یقرأ فی الظہر فی الا ولیین بام القرآن وسورتین و فی الرکعتین الا
خرین بام الکتاب ۔
حضرت ابو قتادہ انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ظہر کی پہلی دورکعتوں میں سورۂ فاتحہ اور کوئی سورۃ پڑھتے اورآخری دو رکعتوں میں
فقط سورۂ فاتحہ پڑھتے ۔ فتاوی رضویہ ۳/ ۶۳۸
(۳) قرأت خلف الامام کی ممانعت
۶۶۶۔ عن جابر بن عبداللہ الانصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہما قال : قال رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم : مَنْ صَلّی رَکْعَۃً لَمْ یَقْرَئْ فِیْہَا بِاُمِّ الْقُرْآنِ فَلَمْ
یُصَلِّ اِلاَّ أنْ یَّکُوْنَ وَرَآئَ الْاِمَامِ۔
حضرت جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جس نے ایک رکعت نماز پڑھی او راس میں سورۂ فاتحہ نہ
پڑھی تو گویا اس نے نماز ہی نہ پڑھی مگر امام کے پیچھے ہو تو سورۂ فاتحہ نہیں ۔
۶۶۷۔ عن جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما قال : قال رسول اللہ صلی
اللہ تعالیٰ علیہ وسلم : مَنْ صَلَّی خَلْفَ الْاِمَامِ فَاِنَّ قِرَأۃَ الْاِمَامِ لہٗ قِرَأۃٌ ۔
حضرت جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ
صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو شخص امام کے پیچھے نما زپڑھے تو امام کا
پڑھنا اسکا پڑھنا ہے ۔
]۱[ امام احمد رضا محدث بریلوی قدس سرہ فرماتے ہیں
یہ حدیث صحیح ہے ۔ رجال اسکے سب رجال صحاح ستہ ہیں ۔ حاصل حدیث کا یہ ہے کہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع