30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بِحَقِّہِنَّ کَانَ لہٗ عِنْدَاللّٰہِ عَہْدٌ اَنْ یُّدْ خِلَ الْجَنَّۃَ وَمَنْ لَمْ
یَأتِ بِہِنَّ فَلَیْسَ لہٗ عِنْدَاللّٰہِ تَعَالیٰ عَہْدٌ ، اِنْ شَآئَ عَذَّبَہٗ وَ اِنْ شَآئَ أدْخَلَہُ الْجَنَّۃَ ۔
حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : پانچ نمازیں اللہ تعالی نے بندوں پر فرض کی ہیں ۔ جو انہیں بجالائے اور انکے حق کو ہلکا جانکر ان میں سے کچھ ضائع نہ کرے اللہ تعالی کے
پاس عہد ہو کہ اسے جنت میں داخل فرمائے ۔ اور جو انہیں بجا نہ لائے اس کے لئے اللہ
کے پاس عہد نہیں ، چاہے اسے عذاب کرے چاہے اسے جنت میں داخل کرے ۔
فتاوی رضویہ ۴/ ۸۷
(۹) اہمیت نماز
۶۴۰۔ عن أبی ہریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : کان اصحاب رسول اللہ صلی
اللہ تعالیٰ علیہ وسلم لا یرون شیا ٔ من الاعمال ترکہ کفراً غیر الصلوۃ ۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین نماز کے سوا کسی فعل کے ترک کو کفر نہ
جانتے ۔
]۶[ امام احمد رضا محدث بریلوی قدس سرہ فرماتے ہیں
لہذا بہت صحابہ و تابعین رضوان اللہ تعالی ٰ اجمعین تارک صلوۃ کو کافر کہتے ۔
۶۴۱۔عن أمیر المؤمنین مولی المسلمین علی کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم
قال: من لم یصل فہو کافر ۔
امیر المؤمنین مولی المسلمین حضرت علی کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم سے روایت ہے ۔
فرماتے ہیں : کہ جونماز نہ پڑھے وہ کافر ہے ۔
۶۴۲۔ عن عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہما قال : من ترک الصلوۃ فقد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع