30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
]۴[ امام احمد رضا محدث بریلوی قدس سرہ فرماتے ہیں
پر ظاہر کہ جب نماز عشاء ہمارے لئے خاص ہے تو پانچوں کا مجموعہ بھی ہمارے سوا کسی کو نہ ملا ۔ رہا ہمارے نبی سید الانبیاء صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے سوا کسی نبی کو یہ پانچوں نہ ملنا
علماء اسکی بھی تصریحیں فرماتے ہیں۔
امام جلال الدین سیوطی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے خصائص کبری میں ایک باب وضع
فرمایا۔
’’ باب اختصا صہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم بمجموع الصلوات الخمس
ولم تجمع لا حد ‘‘
امام محمد محمد بن امیر الحاج حلبی حلیہ میں بعض علماء سے ناقل ۔
’’ ہذہ الصلوات تفرقت فی الانبیاء و جمعت فی ہذہ الامۃ ‘‘
علامہ زرقانی شرح مواہب میں لکھتے ہیں ۔
لم یجتمع لاحد غیر ہم من الا نبیاء والا مم۔
فتاوی رضویہ ۲/ ۱۹۴
۶۳۷۔ عن أبی ہریرۃ رضی اللہ تعالی عنہ قال : قال رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ
علیہ وسلم : وَالَّذِی نَفْسِی بِیَدِہٖ لَو یَعْلَمُ أحَدْ ہُمْ اَنَّہٗ یَجِدُ عِرْقًا سَمِیْنًا اَوْ
مِرْمَاتَیْنِ حَسَنَتَیْنِ تَشْہَدُ الْعِشَائَ ۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قسم اسکی جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے اگر ان میں کسی کو یہ معلوم ہوتا کہ کوئی فربہ ہڈی جس پر گوشت کا خفیف حصہ لپٹا رہ گیا ہو یا بکری کے اچھے دد کُھر
ملیں گے جنکے شگاف میں گوشت کا لگاؤ ہوتا ہے تو ضرور نما زعشامیں حاضر آتا ۔
۶۳۸۔ عن انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : قال رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ
علیہ وسلم : لَوْ اَنَّ رَجُلاً دَعَا النَّاسَ اِلیٰ عِرْْقٍ اَوْ مِرْمَاتَیْنِ لَأجَابُوْہٗ وَہُمْ یُدْعَوْنَ
اِلیٰ ہٰذِہٖ الصَّلٰوۃِ فِی جَمَاعَۃٍ فَلاَ یَأ تُوْنَہَا ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع