30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
، پھر ہم ساتویں آسمان پر گئے تو وہاں بھی حسب سابق گفتگو کے بعد حضرت ابراہیم علیہ السلام سے ملاقات ہوئی انہوںنے بیٹا اور نبی کہہ کر خوش آمدید کہا ۔ پھر میرے سامنے بیت المعمور پیش کیا گیا میں نے حضرت جبرئیل سے اسکے بارے میں پوچھا تو آپ نے کہا : یہ بیت المعمور ہے ، ہر دن اس میں ستر ہزار فرشتے نماز پڑھتے ہیں اور جو یہاں سے جاتا ہے آخر وقت تک واپس نہیں آئیگا ، پھر میرے سامنے سدرۃ المنتہی آیا تو اسکے پھل ہجر کے مٹکوں کے برابر اور پتے ہاتھی کے کان کے جیسے تھے ، اسکی جڑ میں سے چار نہریں جاری تھیں ۔ دو ظاہری اور دو باطنی ، میں نے حضرت جبرئیل سے پوچھا تو انہوں نے بتایا ، باطنی نہریں تو جنت میں رواں ہیں اور ظاہری فرات اور نیل ۔ پھر مجھ پر پچاس نمازیں فرض کی گئیں ، میں حضرت موسی علیہ السلام کے
پا س آیا تو آپ نے کہا : تم پر کیا لازم کیا گیا میں نے کہا : مجھ پر پچاس نمازیں فرض کی گئیں ۔ تو آپ نے فرمایا : میں لوگوں کو آپ سے زیادہ جانتا ہوں میں نے بنی اسرئیل کو خوب آزمایا ہے ، آپکی امت اس پر عمل نہیں کر سکے گی آپ جائیے اور تخفیف کرائیے۔میں اپنے رب کے حضور پہونچا اور تخفیف چاہی اللہ تبارک و تعالیٰ نے چالیس مقرر فرمادیں ۔ پھر میں حضرت موسی علیہ السلام کے پاس آیا ۔ آپ نے پھر پوچھا اب کتنی لازم رہیں ؟ میں نے کہا : چالیس ، پھر آپ نے پہلے کی طرح کہا ، میں اپنے رب کے حضور پہونچا تو تیس لازم رکھیں گئیں ،میں نے پھر حضرت موسی کو اسکی اطلاع دی تو انہوں نے پہلے کی طرح پھر کہا ۔ میں لوٹ کر اپنے رب کے حضور گیا ۔ اب بیس رہ گئیں پھر دس اور پھر پانچ ، میں حضرت موسی علیہ السلام کے پاس آیا تو انہوں نے ویسا ہی فرمایا : میں نے کہا اب مجھے اپنے رب کے حضور جاتے ہوئے حیا آتی ہے ۔ آواز آئی ۔ہم نے اپنے فریضہ کے مطابق ثواب رکھا ہے اور اپنے بندوں سے تخفیف کر دی ہے
کہ ایک نیکی پر دس کا ثواب دیا جاتا ہے ۔ لہذا پانچ نمازوں پر پچاس کا ثواب ملیگا ۔
(۲) نمازیں پہلے کس نے پڑھیں
۶۳۱۔ عن أبی رافع رضی اللہ تعالی عنہ قال : صلی النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ
وسلم غداۃ الاثنین ، وصلت خدیجۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہا یوم الاثنین من آخر النہار ،و صلی علی کرم اللہ تعالیٰ وجہہ یوم الثلاثاء ، فمکث علی یصلی
مستخفیا سبع سنین و اشہراً قبل أن یصلی احد ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع