30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ُ أمْثَالِہَا ۔ فتاوی رضویہ ۲/ ۱۹۴
حضرت مالک بن صعصعہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشااد فرمایا : اس درمیان کہ میں بیت اللہ شریف کے پاس نیند و بیداری کے درمیان تھا کہ اچانک دو آدمیوں کے درمیان ایک شخص میری جانب آیا اور میرے پاس ایک سونے کی لگن لائی گئی جو حکمت و ایمان سے پر تھی ، چنانچہ اس نے میری گردن سے پیٹ تک ایک نشتر لگایا اور میرے دل کو زمزم کے پانی سے دھویا پھر حکمت و ایمان سے بھر دیا ، پھر میرے پاس خچر سے چھوٹا اور گدھے سے بڑا ایک جانور لایا گیا ۔ میں جبرئیل علیہ السلام کے ساتھ چلنے لگا ۔ ہم آسمان دنیا پر پہونچے تو آواز آئی کون ؟ حضرت جبرئیل نے کہا میں جبرئیل ، آواز آئی تمہارے سا تھ کون ہے تو انہوں نے کہا : محمد ، صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ، تو کسی نے کہا : ہاں انکی طرف تمہیں بھیجا گیا تھا ،خوش آمدید اور آنا مبارک ، پھر میں آدم علیہ السلام کے پا س پہونچا اور میں نے انکو سلام کیا ۔ انہوں نے جواب میں بیٹا اور نبی کہکر خوش آمدید کہا ، پھر ہم دوسرے آسمان پر آئے ۔ وہاں بھی آواز آئی کون ؟ حضرت جبرئیل نے فرمایا : میں جبرئیل ،آواز ائی تمہارے ساتھ کون ، تو انہوں نے جواب دیا محمد ، صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ، تو وہاں بھی پہلے کی طرح خوش آمدید کہا ۔ پھر میری ملاقات حضرت عیسی و یحیی علیہما السلام سے ہوئی ۔ ان دونوں حضرات نے بھائی اور نبی کہ کر خوش آمدید کہا ۔ پھر ہم تیسرے آسمان کے پا س پہونچے ،آواز آئی کون ؟ جواب دیا میں جبرئیل ، کہا تمہارے ساتھ کون ، انہوں نے جواب میں کہا : محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ،چنانچہ وہا ں بھی پہلے کی طرح خوش آمدید کہا گیا ، پھر میری ملاقات حضرت یوسف علیہ السلام سے ہوئی ،میں نے انہیں سلام کیا ، انہوں نے بھائی اور نبی کہہ کر خوش آمدید کہا ۔ پھر ہم چوتھے آسمان پر پہونچے ، وہاں بھی مثل سابق گفتگو ہوئی تو وہاں حضرت ادریس علیہ السلام سے ملاقات ہوئی ، انہوں نے بھی بھائی اور نبی کہہ کر خوش آمدید کہا ۔ پھر ہم پانچویں آسمان پر آئے ، یہاں بھی حسب سابق بات چیت کے بعد حضرت ہارون علیہ السلام سے ملاقات ہوئی میں نے سلام کیا ، انہوں بھائی اور نبی کہہ کر خوش آمدید کہا ۔ پھر ہم چھٹے آسمان پر پہونچے اسی طرح گفتگو کے بعد حضرت موسی علیہ السلام سے ملاقات ہوئی ، میں نے سلام کیا ۔ انہوں نے بھائی اور نبی کہہ کر خوش آمدید کہا ۔ جب میں وہاں سے آگے بڑھنے لگا تو آپ روئے ، پوچھا گیا آپ کیوں روئے۔ عرض کرنے لگے الہی، یہ جوان جنکو تو نے میرے بعد مبعوث فرمایا اپنی امت کو کثیر تعداد میں لیکر جنت میں داخل ہونگے جبکہ میری امت قلیل ہوگی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع