30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
صحت کو احادیث مرفوعہ
سے خاص کرنا صاف کہہ رہا ہے کہ وہ احادیث موقوفہ کو غیر صحیح نہیں کہتے ۔ پھر یہاں حدیث
موقوف کیا کم ہے ۔
لہذا ملا علی قاری نے عبارت مذکورہ کے بعد فرمایا ۔
واذا ثبت رفعہ الی الصدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ فیکفی للعمل بہ لقولہ
علیہ الصلوۃ والسلام ’ علیکم بسنتی وسنۃ الخلفاء الراشدین۔
موضوعات کبری ، ۲۱۰
صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ہی اس فعل کا ثبوت عمل کو بس ہے ۔ کہ حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں : میں تم پر لازم کرتا ہوں اپنی سنت اور اپنے خلفائے
راشدین کی سنت ، رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین ۔
تو حضرت صدیق اکبر سے کسی شیٔ کا ثبوت بعینہ حضور سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم
سے ثبوت ہے ۔ اگر چہ بالخصوص حدیث مرفوع درجہ ٔ صحت تک مرفوع نہ
ہو ۔ فتاوی رضویہ قدیم ۲/ ۵۱۹
فتاوی رضویہ جدید ۵/۴۳۰۔ ۴۳۲
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع