دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 2 | جامع الاحادیث جلد دوم

book_icon
جامع الاحادیث جلد دوم

     اقول ۔  وباللہ  التوفیق، یہاں دو نکتے  اور قابل لحاظ و غور ہیں ۔

       ا ول:  اگر بانی مسجد نے مسجد بناتے وقت تمام مسجدیت  سے پہلے  مسجد کے اندر اذان

کے لئے  منارہ خواہ کوئی  محل مرتفع بنا یا تو یہ جائز ہے ۔

                 اور اتنا ٹکڑا  اذان کے لئے جدا سمجھا جائے گا ، اور مسجد میں اذان دینے کی  کراہت یہاں عارض نہ ہوگی ۔ جیسے مسجد میں وضو کرنا اصلاً جائز  نہیں مگر پہلے سے اگر کوئی محل معین بانی

 نے وضو کے لئے  بنوا  دیا ہو تو اس میں وضو جائز ہے  کہ اس قدر مستثنی قرار پائے گا ۔

                 اسی طرح  اگر منارہ  یا مئذنہ بیرون مسجد  فنائے مسجد مین تھا بعدہ مسجد بڑھائی  گئی اور زمین  متعلق مسجد ،مسجد میں لے لی  کہ اب مئذنہ  اندرون مسجد ہو گیا ۔ اس پر بھی اذان میں حرج نہیں ہوگا  کہ یہ بھی وہی صورت ہے  کہ اس زمین کی مسجدیت  سے پہلے اس میں یہ محل  اذان کے لئے مصنوع ہو چکا تھا ۔  کما  لا یخفی ،ہاں داخل مسجد اگر کوئی شخص  اگر چہ خود بانی  مسجد نیا  مکان  اذان کے لئے مستثنی  کرنا چاہے تو اسکی  اجازت نہ ہوگی کہ بعد تمامی مسجد  کسی کو اس

 سے استثناء  یا فعل  مکروہ  کے لئے بنا کا اختیار نہیں ۔

       دوم: متعلقات  مسجد  میں مسجد کے لئے  اذان ہونے  کو عرف  میں یونہی  تعبیر

 کرتے ہیں کہ فلاں مسجد میں اذان ہوئی۔

         مثلا۔ منارہ  بیرون مسجد زمین خاص مسجد سے کئی گز کے فاصلے پر ہو اور اس پر اذان  کہی جائے تو ہر شخص یہ ہی کہے گا کہ  مسجد میں  اذان ہو گئی  نماز کو چلو ۔ یوں  کوئی نہیں کہتا  کہ مسجد کے باہر اذان ہوئی  نماز کے لئے چلو۔  

                 یہ عرف شائع ہے جس سے کسی کو مجال انکار نہیں ۔ یہ نکتہ خوب یا د رکھنے کا ہے ۔

                                                                                  فتاوی رضویہ ،۳/ ۷۷۱ تا ۷۷۴

               نیز حضور سید عالم  صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم  اور خلفاء راشدین  سے کبھی  منقول نہیںکہ مسجد

کے اندر اذان  دلوائی  ہو ۔ اگر اسکی اجازت  ہوتی  تو بیان جواز کے لئے کبھی  ایسا ضرور فرماتے ۔                                                                            احکام شریعت ،۲۲۷

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن