دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 2 | جامع الاحادیث جلد دوم

book_icon
جامع الاحادیث جلد دوم

آگے امام کے مواجہہ  میں ہو ۔ اس سے یہ کہاں نکلا  کہ امام کی گود

میں منبر کی گگر پر ہو  جس سے داخل مسجد ہونا استنباط کیا جائے ۔

        بین یدیہ ، سمت مقا بل میں منتہائے جہت تک صادق ہے ۔ جو وقت طلوع مواجہہ 

مشرق یا ہنگام غروب مستقبل مغرب کھڑا ہو وہ ضرور کہے گا کہ آفتاب میرے سامنے ہے ۔

       حالانکہ  آفتاب اس سے تین ہزار برس کی راہ سے زیادہ دور ہے ۔

         پس جو اذان مسجد یا فنائے مسجد کی کسی زمین میںجہاں تک حائل نہ ہو محاذات امام میں دی جائے ۔ اس پر ضرور ’بین یدیہ ‘  صادق  ہے ۔ بلا شبہ کہا جائیگا  کہ امام کے سامنے خطیب کے

 روبرو منبر کے آگے  اذان ہوئی  اور اسی قدر درکار ہے ۔

        غالبا خود مستدلین  کو معلوم تھا کہ قریب مسجد بیرون مسجد  مواجہہ  امام کو بھی  بین یدیہ ، شامل ہے ۔ لہذا روبرو ئے  خطیب کہنے کے بعد ان لفظوں کی حاجت ہوئی کہ مسجد کے اندر ، مگر

 خاص یہی لفظ کہ اصل مدعا  تھے صرف اپنی طرف سے ا ضافہ ہوئے ۔

         چنانچہ  حدیث جلیل  مذکور  نے واضح کر دیا  کہ اس روبروئے  امام پیش منبر کے کیا معنی

 ہیں ۔ اور یہ کہ زمانہ رسالت  و خلفائے  راشد ین  سے کیا متوارث ہے ۔

            ہاں یہ کہیئے  کہ اب ہندوستان  میں یہ اذان متصل منبر کہنی شروع ہو رہی ہے ۔ مگر نص حدیث سے جدا ۔ تصریحات فقہ  کے خلاف کسی  بات کا ہندیوں میں رواج ہو جانا کوئی حجت نہیں ، ہندیوں  میں  ایک یہ ہی کیا اور وقت کی اذانیں  بھی بہت لوگ مسجد میں دے لیتے ہیں  حالانکہ  وہاں تو ان تصریحات ائمہ  کے مقابل  ’بین یدیہ ‘  وغیرہ  کا بھی دھوکہ نہیں ۔  پھر ایسوں  کا فعل کیا

حجت  ہو سکتا ہے۔

         الحمد للہ ، یہاں اس سنت کریمہ  کا احیاء   رب عزوجل نے اس فقیر کے ہاتھ کیا ، میرے یہاں موذنوں کو مسجد  میں اذان دینے سے ممانعت ہے ،۔ جمعہ کی اذان ثانی  بحمد اللہ  تعالیٰ  منبر کے سامنے  دروازہ  مسجد پر ہوتی ہے ۔ جس طرح   زمانہ اقدس حضور پر نور سید عالم صلی اللہ تعالیٰ  علیہ وسلم  اور خلفائے راشدین  رضی اللہ تعالیٰ عنہم میں ہوا کرتی تھی ۔ ذلک  فضل اللہ  یؤتیہ 

من یشاء واللہ  ذو الفضل  العظیم والحمد للہ رب العا لمین۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن