30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پہونچی تھی ۔ارشاد ہوا:تمہیں اتنا کافی تھا کہ حدیث ہمارے نام پاک سے تمہارے کان تک پہونچی ۔ یہ فرما کر حضور مبری الاکمہ والابرص محی الموتی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے اپنا دست اقدس کہ پناہ دوجہاں و دستگیر بیکساں ہے ان کے بدن پر لگا دیا ۔ فوراً اچھے ہو گئے ۔ اور اسی وقت توبہ کی کہ اب کبھی حدیث سنکر مخالفت
نہ کرونگا ۔
علامہ خفاجی نے نسیم الریاض میں یہ واقعہ تحریر فرمایا ۔
سبحان اللہ ۔ جب محل احتیاط میں احادیث ضعیفہ خود احکام میں مقبول ومعمول ۔ تو فضائل تو فضائل ہیں ۔ اور ان فوائدنفیسہ جلیلہ مفیدہ سے بحمد اللہ تعالیٰ عقل سلیم کے نزدیک وہ مطلب بھی روشن ہوگیا کہ ضعف حدیث اسکی غلطی واقعی کو مستلزم نہیں ۔ دیکھو یہ حدیثیں بلحاظ سند کیسی ضعاف تھیں اور واقعہ میں انکی وہ شان کہ مخالفت کرتے ہی فوراً تصدیقین ظاہر ہوئیں ۔ کاش منکران فضائل کو بھی اللہ عزوجل تعظیم حدیث مصطفے صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی تو فیق بخشے
اور اسے ہلکا سمجھنے سے نجات دے ۔آمین ۔
فتاوی رضویہ قدیم ۲/۵۶۵ ۔ ۵۶۷
فتاوی رضویہ جدید ۵/۴۹۸ ۔ ۵۰۱
(۸) اذان خارج مسجد ہو
۶۱۱۔ عن السائب بن یزید رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : کان یؤذن بین یدی
رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم اذا جلس علی المنبر یوم الجمعۃ علی باب
المسجد وابی بکر و عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما ۔
حضرت سائب بن یزید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ
صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم جمعہ کے دن منبر پر تشریف رکھتے تو حضور کے سامنے مسجد کے دروازے پر اذان ہوتی ۔اور ایسا ہی سیدنا ابو بکر صدیق اور سیدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہما کے زمانہ ٔ
اقدس میں ہوتا تھا ۔
]۲[ امام احمد رضا محدث بریلوی قدس سرہ فرماتے ہیں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع