30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
التفیسر لابن کثیر ، ۲/۲۸۷ ٭
تعالیٰ علیہ وسلم : مَا مِن عَبدٍ قَالَ :لاَ إلہ إلا اللہ، ثُمَّ مَاتَ عَلٰی ذٰلِکَ إلاّ دَخلَ الجَنّۃَ، قلتُ : و إن زنٰی و إن سَرقَ ، قال : و إن زنٰی و إن سَرقَ ، قلت : و إن زنٰی و سَرقَ ، قال و إن زنٰی و إن سَرقَ ، قلتُ: و إِن زنٰی و إن سرق ، قال: و إن زنٰی و إن
سَرقَ ، ثُم قال فی الرّابِعۃِ علٰی رَغْمِ أنْفِ أبِی ذَرٍّ۔
حضرت ابو ذر غفاری رضی ا للہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشا دفرمایا : جو بندہ ’ لا إلہ إلا اللہ ‘ صدق دل سے کہے پھر اسی پر اسکا انتقال ہو تو وہ جنت میں جائے گا ۔ حضرت ابو ذر فرماتے ہیں : میں نے عرض کیا : خواہ وہ زنا کرے خواہ وہ چوری کرے ، فرمایا : اگر چہ وہ زنا کرے اگر چہ وہ چوری کرے ۔ میںنے کہا : خواہ وہ چوری کرے خواہ وہ زناکرے، فرمایا : اگر چہ وہ چوری کرے اگرچہ وہ زنا کرے ۔ تین مرتبہ یہ ہی
فرماکر ارشاد فرمایا: اے ابو ذر ! اگر چہ تمہیں نا پسند ہے لیکن حکم یہ ہی ہے ۔ ۱۲م
فتاوی رضویہ ۳/۳۶۴
]۳[ امام احمد رضا محدث بریلوی قدس سرہ فرماتے ہیں
حضرات ابوین کریمین رضی اللہ تعالیٰ عنہما کا انتقال عہد اسلام سے پہلے تھا تو اس وقت وہ صرف اہل توحید واہل لا الہ الا اللہ تھے ۔ تو نہی از قبیل ’ لیس ذلک لک ‘ ہے۔ بعدہ رب العزۃ عز جلالہ نے اپنے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے صدقے مین ان پر اتمام نعمت کیلئے اصحاب کہف رضی اللہ تعالیٰ عنہم کی طرح انہیں زند ہ کیا کہ حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم پر
ایمان لا کر شرف صحابیت پا کر آرام فرمایا ۔
و لہذا حکمت الہٰیہ کہ یہ زندہ کرنا حجۃ الوداع میں واقع ہوا جبکہ قرآن عظیم پورا اتر لیا ۔ اور ۔’’ ألیومَ أکْمَلْتُ لَکُمْ دِیْنَکُمْ وَ أتمَمْتُ عَلَیْکُمْ نِعَمَتِی‘‘ نے نزول فرماکر دین الہٰی کو تام و کامل کردیا تاکہ ان کا ایمان پورے دین کامل شرائع پر واقع ہو ۔ حدیث احیاء کی غایت ضعیف ہے ۔ کما حققہ خاتم الحفاظ الجلال السیوطی و لا عطر بعد عروس ۔ اور حدیث ضعیف دربارئہ فضائل مقبول ۔ کما حققناہ بما لا مزید علیہ فی رسالتنا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع