30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جائے گا، مانگو دیا جائے گا ، شفاعت کرو ہم قبول کریں گے ، میں عرض کرونگا : اے میرے رب! میری امت بخش دے ،بخش دے، رب عزوجل کی طرف سے حکم ہوگا ۔ جائو جسکے دل میں دانۂ گندم یا جو کے مانند ایمان ہو اسکو دوزخ سے نکال لو ۔ چنانچہ اس طرح کے تمام لوگو ں کو میں نکال لونگا ۔ اسکے بعد پھر میں اپنے رب کے حضورحاضری دونگا اور اسی طرح خدا وند قدوس کی حمد و ثنا ء بیان کرونگا اور سجدہ میں گر جائونگا ،حکم ہوگا ۔ اے محمد! اپنا سر اٹھائو،اور جو چاہو کہو، تمہاری بات سنی جائے گی ،اور مانگو جو مانگوگے دیا جائیگا، اور شفاعت کرو قبول کی جائے گی ، میں عرض کرونگا : اے میرے رب! میری امت کو بخش دے ، میری امت کو بخش دے، حکم ہوگا ۔جائو جس کے دل میں رائی کے دانے کے برابر بھی ایمان ہو اسکو جہنم سے نکال لو ۔ میں ایسا ہی کرونگا ۔ اور پھر اپنے رب کے حضور حاضر ہونگا ۔ پھر اسی طرح اللہ رب العزت کی حمد و ثنا بیان کرونگا۔ پھر سجدہ میں گر جائونگا ، مجھ سے کہا جائے گا: اے محمد ! اپنا سر اٹھائو اور کہو تمہاری بات سنی جائے گی ،مانگو دیا جائے گا، اور شفاعت کرو قبول کی جائے گی، میں پھر عرض کرونگا: اے میرے رب ! میری امت کو بخش دے، میری امت کو بخش دے ، مجھے حکم ہوگا ۔جائو جس کے دل میں رائی کے دانے سے بھی کم بہت کم نہایت کم ایمان ہو اسکو بھی دوزخ سے نکال لو ۔ میں دوزخ سے اس طرح کے لوگوں کو نکال کر چوتھی مرتبہ اپنے رب کے حضور حاضری دونگا ۔ اور حسب سابق اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کرونگا ۔ پھر سجدہ میں گر جائونگا ۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: اے محمد ! اپنا سر اٹھائو اور کہو تمہاری بات سنی جائے گی ، مانگو دیا جائے گا،شفاعت کر و قبول کی جائیگی، اس وقت میں عرض کرونگا: اے پروردگار ! مجھے اس بات کی اجازت عطا فرما کہ ہر اس شخص کو جہنم سے نکال لوںجس نے کلمہ طیبہ لا الہ الا اللہ پڑھا ہو ۔ اللہ تعالیٰ فرمائیگا: اس کام کیلئے تم متعین نہیں یا تمہارے سپرد نہیں ۔ بلکہ مجھے اپنی عزت و جلال اورعظمت و بڑائی کی قسم! کہ میں لا الہ الا اللہ پڑھنے والے ہر شخص کو دوزخ سے نکال
لونگا ۔ لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ۔
۹۔ عن أبی ذر الغِفاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : قال رسول اللہ صلی اللہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۹۔ المسند لاحمد بن حنبل ، ۵/۱۶۶ ٭ المسند لابی عوانہ ، ۱/۱۹
التفسیر للبغوی ، ۱/۵۴۴ ٭ فتح الباری للعسقلانی ، ۱۰/۲۸۳
السنۃ لابی عاصم ، ۲/۴۶۴ ٭ الدر المنثور للسیوطی ، ۲/۱۷۰
تلخیص الحبیر لابن حجر ، ۲/۱۰۳ ٭ التمہید لابن عبد البر ، ۹/۲۴۱
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع