30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اس نے یہ ارشاد فرمایا کہ سب مسلمان توبہ کریں۔حکم توبہ سب کو شامل ہو ۔ یا یہ فرض کیا
کہ تمام دنیا کے مسلمان ایک وقت ایک ساتھ مل کر معا توبہ کریں ۔
ثانیا: تعقیب ہی سہی، پھر جمع صوری کی نفی کہاں سے ہوئی ۔ ’ صلی جمیعا ‘ یوںبھی
صادق اور ادعائے تقدیم باطل و زاہق ، ہکذا ینبغی التحقیق و اللہ و لی التوفیق ۔
فتاوی رضویہ جدید ۵/۲۲۲۔ ۲۲۷
الحمد للہ جمع تقدیم کے جواب سے فراغ تام ملا ۔ اب جمع تاخیر کی طرف چلئے ۔ ملاجی بہزار کاوش و کاہش یہاں بھی دو ہی حدیثیں چھانٹ پائے جنکے الفاظ متعدد ہ کے ذکر سے شاید
عوام کو یہ دہم دلانا ہو کہ اتنی حدیثیں ہیں ۔
یہ دو حدیثیں وہی احادیث ابن عمر وانس رضی اللہ تعالیٰ عنہم ہیں جو مذکور ہوئیں ۔ انکے بعد الفاظ بعض طرق کو ملاجی جمع حقیقی میں نص صریح سمجھ کر لائے اور بزعم خودبہت چمک چمک کر
دعوے فرمائے ادھر کے متکلمین نے اکثر افادات علمائے سابقین اور بعض اپنے سوانح جدیدہ
سے انکے جوابوں میں کلام طویل کئے ۔
فقیر غفر لہ القدیر کا یہ مختصر جواب نقل اقاویل و جمع ما قال وقیل کیلئے نہیں ۔ لہذا بعونہ تعالیٰ وہ افادت تازہ سنئے کہ فیض مولائے قدیر و اجل سے قلب عبد اذل پر فائض ہوے ۔ اہل نظر اگر مقابلہ کریں جلیل و عظیم فرق پر خود ہی مطلع ہوں گے ۔ و اللہ یختص برحمتہ من
یشاء و اللہ ذو الفضل العظیم۔
حدیث ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما کے چالیس سے زیادہ طرق اس وقت پیش نظر فقیر ہیں ۔ ان میں نصف سے زائد تو محض مجمل ہیں جن میں سے اٹھارہ کی طرف ہم نے احادیث
مجملہ میں اشارہ کیا ۔ رہے نصف سے کم ان میں اکثر صاف صاف جمع صوری کی تصریح کر رہے
ہیں ۔ جن میں سے چودہ روایات بخاری و ابو دائود و و نسائی و غیرہم سے اوپر مذکور ہوئے ۔
ہاں بعض میں ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما کا بعد غروب شفق جمع کرنا مذکور ، ان میں بھی بعض محض
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع