30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
أول وقت العصر ثم یجمع بینہما ۔
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم جب سفر میں نمازیں جمع کرنے کا ارادہ فرماتے تو ظہر کو مئوخر کرتے یہاں تک کہ عصر کا
ابتدائی وقت داخل ہو جاتا ۔ پھر دونوں کو جمع فرماتے ۔
۵۷۶۔ عن أنس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ عن النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم اذا عجل علیہ السفر یؤخر الظہر الی أول وقت العصر فیجمع بینہما و
یؤخر المغرب حتی یجمع بینہما و بین العشاء حین یغیب الشفق ۔
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو جب سفر میں جلدی ہوتی تو ظہر کو عصر کے اول وقت تک مئوخر فرماتے اور دونوں کو جمع کرکے پڑھتے ۔ اور مغرب کو مئوخر فرماتے پھر مغرب و عشا کو جمع کرکے پڑھتے شفق
غائب ہونے کے وقت ۔
۵۷۷۔ عن أنس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ قال: کان رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم اذا عجل بہ السیر یوما جمع بین الظہر و العصر ، و اذا أراد السفر
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۵۷۴۔ الجامع الصحیح للبخاری، الصلوۃ ۱/۱۵۰
۵۷۵۔ الصحیح لمسلم ، الصلوۃ، ۱/۲۴۵ ٭
۵۷۶۔ الصحیح لمسلم ، الصلوۃ، ۱/۲۴۵ ٭ السنن الکبری للنسائی، الصلوۃ، ۱/۹۹
۵۷۷۔ شرح معانی الآثار للطحاوی ، الصلوۃ، ۱/۹۷
لیلۃ جمع ین المغرب و العشاء یؤخر الظہر الی اول وقت العصر فیجمع بینہما و
یؤخر المغرب حتی یجمع بینہا و بین العشاء حتی یغیب الشفق ۔
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو جب کسی دن سفر میں جلدی ہوتی تو ظہر و عصر کو جمع فرماتے ۔ اور جب رات میں سفر فرماتے تو مغرب و عشاء کو جمع کرتے ۔ ظہر کو عصرکے اول وقت تک مئوخر فرماتے اور دونوں کو جمع کرتے اور مغرب کو مؤخر فرماتے یہاں تک کہ مغرب و عشا کو جمع فرماتے شفق غائب ہو نے
تک ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع