دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 2 | جامع الاحادیث جلد دوم

book_icon
جامع الاحادیث جلد دوم

جب سفر میں جلدی ہوتی تو ظہر کو مؤخر کرتے اور عصر میں جلدی پھر دونوں ملا کر پڑھتے ۔

         اس حدیث میں سوا  عترت طاہر ہ کے کوئی راوی ثقہ معروف نہیں ۔

          عمدۃ القاری میں ہے کہ۔

                 اسکی اسناد صحیح نہیں ۔ کیوں کہ دار قطنی کا استاد احمد ابو العباس بن عقدہ ہے جو اگر چہ حفاظ حدیث میں سے ہے لیکن شیعہ ہے ۔

          میں کہتا ہوں ۔ بلکہ میزان کے ایک اور مقام پر اسکے اور ابن خراش کے متعلق لکھا ہے کہ ان میں رفض اور بدعت پائی جاتی ہے ۔ خود دار قطنی اور حمزہ سہمی وغیرہ نے بھی اس پر جرح کی ہے ۔ اور اسکا استاد منذر بن محمد بن منذر بھی زیادہ قوی نہیں ۔  یہ بات بھی دار قطنی نے کہی ہے

اور منذر کا باپ اور داد ا وغیرہ دونوں غیر معروف ہیں ۔

اقول : وہ صحیح ہی سہی ۔ تو انصافا صاف صاف ہمارے مفید و موافق ہے ۔ اس کا صریح مفاد یہ ہے کہ سورج ڈھلتے  ہی کوچ ہوتا تو ظہر ین جمع فرماتے ۔ پر ظاہر کہ زوال ہوتے ہی کوچ اور جمع تقدیم کا جمع محال ۔ کیا پیش از زوال ظہر و عصر پڑھ لیتے لا جرم وہی جمع مراد جس کا صاف بیان

 آگے موجود کہ ظہر بدیر اور عصر جلد پڑھتے ۔ یہ ہی جمع صوری ہے ۔ کما لا یخفی ۔                                                                                           فتاوی رضویہ جدید  ۵/۲۲۱

 ۵۷۴۔ عن أنس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : کان رسول اللہ  صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم  اذا ارتحل قبل أن تزیح الشمس  أخر الظہر الی وقت العصر ثم

یجمع بینہما ، و اذا ازاغت الشمس قبل أن یرتحل ، صلی الظہر ثم رکب ۔

                 حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم اگر زوال سے پہلے روانہ ہوتے تو ظہر کو عصر تک مئوخر کر دیتے تھے ۔ پھر دونوں کو اکٹھا

پڑھ لیتے تھے ۔ اور اگھر روانگی سے پہلے  زوا ل ہو جاتا تھا تو ظہر پڑھ کرسوار ہوتے تھے ۔

   ۵۷۵۔ عن أنس بن مالک رضی اللہ تعالیی عنہ قال : کان رسول اللہ  صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم  اِذا أراد أن یجمع بین الصلوتین فی السفر أخر الظہر حتی یدخل

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن