دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 2 | جامع الاحادیث جلد دوم

book_icon
جامع الاحادیث جلد دوم

رضی اللہ تعالی عنہم حج کا احرام باند ھ کر منی کو چلے اور حضور پر نور  صلی

اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سوار ہوئے ۔ تو منی میں ظہر و عصر و مغرب و عشاء و فجر پانچوں نمازیں پڑھیں ۔

          ملا جی !  وہی فا ہے وہی ترتیب وہی عطف وہی ترکیب ، اب یہاں کہہ دینا کہ سوار ہوتے ہی معا بے مہلت پانچوں نمازیں ایک وقت میں پڑھ لیں ، جو معنی ’ صلی الظہر و العصر الخ ‘ ‘ کے یہاں ہیں  وہی وہاں ، اور یہ قطعا ًمحاورئہ عامہ شائعہ سائغہ ہے کہ اصلاً مفید

وصل صلوات نہیں ہو تا ۔ و من ادعی فعلیہ البیان۔ 

سادس :  آپکی فضولیا ت کی گنتی کہا ں تک ، اصل مقصود کی دھجیاں لیجئے ۔ صحیحین میں حدیث مذکور کے یہ  لفظ تو دیکھے  جن میں فا سے یہ فی نکالی ، مگر یہ ہی حدیث انہیں صحیحین میں متعدد طرق سے بلفظ ثم آئی جو آپ کی تعقیب بے مہلت کو تعاقب سے دم لینے کی مہلت نہیں دیتی ۔  صحیح

بخاری شریف باب صفۃ النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ۔

  ۵۶۷۔ عن ابی جحیفۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : خرج رسول اللہ  صلی اللہ

تعالیٰ علیہ   وسلم  بالہاجرۃ الی البطحاء فتوضأ ثم صلی الظہر ر کعتین و العصر

رکعتین۔

         حضرت ابو حجیفہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم

 دوپہر کے وقت بطحا کی طرف نکلے تو وضو کیا ۔ پھر ظہر کی دو رکعتیں پڑھیں اور عصر کی دو رکعتیں ۔

   ۵۶۸۔ عن أبی جحیفۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : دفعت الی النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم  و ہو بالأبطح فی قبۃ کان بالہاجرۃ فخرج بلال فناد ی بالصلوۃ ثم دخل فاخرج فضل و ضو ء رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم  فوقع الناس علیہ، یاخذون منہ ، ثم دخل فأخرج العنزۃ و خرج رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم  کأنی أنظر الی و بیص ساقیہ، فرکز العنزۃ ثم صلی الظہر رکعتین و

العصر رکعتیں ۔

        حضرت ابو جحیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں حضور نبی کریم  صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی خدمت میں اچانک پہونچ گیا جب آپ مقام بطحاء میں ایک خیمہ میں تشریف  فرماتھے ۔ دو پہر کا وقت ہو ا تو حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ خیمے سے باہر ا ٓ ئے اور نماز کیلئے اذان کہی ۔ پھر خیمہ کے اندر گئے اور رسول اللہ صلی اللہ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن