30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حضرت ابو جحیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم دوپہر کے وقت مقام بطحاء میں ہمارے پاس تشریف لائے ، تو وضو کیا اور ہمیں ظہر و عصر کی نماز پڑھائی ۔ اور بخار ی کے الفاظ یوں ہیں ۔ کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم دوپہر کے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۵۶۵۔ الصحیح لملسم ، الصلوۃ ، ۱/۱۹۶ ٭ الجامع الصحیح للبخاری، المناقب ، ۱/۵۰۲
وقت ہمارے پاس تشریف لائے اور مقام بطحاء میں ظہر کی دو رکعتیں اور عصر کی بھی دو رکعتیں ادا
فرمائیں ۔
]۲۰[ امام احمد رضا محدث بریلوی قدس سرہ فرماتے ہیں
ا ور تم نے کیا جانا کہ یہ حدیث دوم وہ حدیث ہے جسے جمع صلاتین سے اصلاً علاقہ نہیں ۔ جس میں اثبات جمع کا نام نہیں نشان نہیں ، بو نہیں ، گمان نہیں ، خود قائلین جمع نے بھی اسے مناظرہ میںپیش نہ کیا ہاں بعض علمائے شافعیہ نے شرح حدیث میں استطراداً جس طرح شراح بعض
فوائد زوائد حدیث سے استنباط کر جاتے ہیں لکھ دیا کہ اس میں جمع سفر پر دلیل ہے ۔
ملاجی چار طر ف ٹٹول میں تھے ہی تقلید جامد شافعیہ کی لاٹھی پکڑے آنکھیں بند کئے پہونچے ، فیہ دلیل ، پر ہاتھ پڑا بحکم لکل ساقط لا قطۃ ، ہر گرِی ہوئی چیز کو کوئی اٹھانے والا
ہے ، جھٹ خوش خوش اٹھا لائے اور معرکہ مناظرہ میں جمادی ۔
سچ تو ہے ملا جی کی داد نہ فریاد ، اب کون کہہ سکتا ہے کہ حضرت اسے جمع حقیقی کی دلیل نہ
صرف دلیل بلکہ صاف صریح ناصالح تاویل بتانا کن کھلی آنکھوں کا کام ہے ، سبحان اللہ ۔
حدیث کا مفاد صرف اتنا کہ حضور والا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے دوپہر کو یا ظہر کے اول وقت یا عصر سے پہلے خیمئہ اقدس سے بر آمد ہو کر وضو کیا اور ظہر و عصر دونوں اسی موضع بطحا میں ادا فرمائیں ۔ اس میں تو مطلق جمع بھی نہ نکلی نہ کہ جمع حقیقی میں نص ہو۔ ملاجی تو آپ جانیں ایک ہوشیار ہیں ۔ خود سمجھے کہ حدیث مطلب سے محض بے علاقہ ہے ۔ لہذا یہ نا مندمل زخم بھرنے کو
بشرم عوام کچھ عربی بولے، اور یوں اپنی نحودانی کے پردے کھولے ۔ کہ ،
’’ ہاجرہ خروج و وضو و صلاۃ سب کی ظرف ہے اور فاترتیب بے مہلت کیلئے ، تو بمقتضائے فا معنی یہ ہوئے کہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع