30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
چلا تو ہے و ہ بت سمیتن شب وعدہ
اگر حجاب نہ روکے حیا نہ یاد آئے
جمع تقدیم و تاخیر دونوں کی نسبت حضرت کے یہ ہی دعوی ہیں ابھی سن چکے کہ ’’ وہ
حدیثیں جن میں تاویل کو مخالف کی دخل نہیں ‘‘ پھر بعد ذکر احادیث فرمایا:
’’یہ ہیں دلائل ہمارے جواز جمع پر جن میں کسی عذر اور تاویل اور جرح اور قدح کو دخل
نہیں ۔ معیا ر الحق ‘‘
آخر کتاب میں فرمایا : نصوص قاطع تاویل اس سے اوپر لکھا احادیث صحاح جو جمع بین
الصلاتین پر قطعاً اور یقیناً دلالت کرتی ہے ۔
بہت اچھا ہم بھی مشتا ق ہیں مگر بے حاصل ،
بہت شور سنتے تھے پہلو میں دل کا
جو چیرا تو ایک قطرئہ خوں نہ نکلا
حضرت بکمال عرق ریزی دو حدیثیں تلاش کر کے لائے وہ بھی ثمرئہ نظر شریف نہیں
بلکہ مقلدین شافعیہ کی تقلید جامد سے ۔
حدیث اول : یہ ہی ایک روایت غریبہ شاذہ جو بطریق لیث عن یزید بن ابی حبیب
عن ابی الطفیل عامر بن واثلہ عن معاذ بن جبل ، بھی مذکور ہوئی ۔
امام ترمذی فرماتے ہیں کہ یہ غریب ہے معروف روایت ابو ہریرہ ہے ۔ نیز فرمایا : وہ حدیث جو لیث نے یزید بن ابی حبیب سے ، اس نے ابو الطفیل سے ، انہوں نے معاذ سے روایت کی ہے وہ غریب ہے اور اہل علم کے نزدیک معروف معاذ کی وہ حدیث ہے جو ابو زبیر نے بواسطہ ابو الطفیل معاذ سے روایت کی کہ حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے غزوئہ تبوک میں ظہر و عصر اور مغرب و عشاء کو جمع کیا ۔ اس کو قرۃ بن خالد ، سفیان ثوری ، مالک اور
دوسروں نے ابو زبیر مکی سے روایت کیا ہے ۔
پھر ائمئہ شان مثل ابو دائود و ترمذی و ابو سعیدبن یونس فرماتے ہیں : اسے سو اقتیبہ بن سعید کے کسی نے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع