دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 2 | جامع الاحادیث جلد دوم

book_icon
جامع الاحادیث جلد دوم

اِنَّکُمْ  لَمْ تَأتُوہَا حَتّٰی یَضْحَی النَّہَارُ ، فَمَنْ جَائَ ہَا مِنْکُمْ فَلَا یَمُسَّ  مِنْ مَائِہَا شَیْأً حَتّٰی أتٰی،فجئناہاقدسبقنا علیہا رجلان و لاعین مثل الشراک تبض بشئی من ماء ، قال : فسلہما رسول اللہ 

صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم  ہَلْ مَسَسْتُمَا مِنْ مَائِہَا شَیْأً ، قالا: نعم ، سبہا لانبی  صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم  و قال لہما  ما شاء اللہ ان یقول ، ثم قال :  غَرِّفُوْا

 بِأیْدِ ہِمْ مِنَ الْعَیْنِ قَلِیْلًا قَلِیْلًا، حتی اجتمع فی شئی و غسل رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم  فیہ یدیہ و جہہ ثم اعادہ فیہا فجرت العین بما ء منہمرا و غزیر ، شک ابو علی ایہما قال فاستقا الناس ثم قال ، یُوْشِکُ یَا مُعَاذُ ! اِنْ طَالَتْ بِکَ

الْحَیَاۃُ أنْ تَرٰی مَائَ ہَا ہُنَا قَدْ مُلِیٔ َجِنَانًا ۔

                 حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے  ہم رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم  کے ساتھ غزوئہ تبوک کے سال نکلے تو حضور نمازیں جمع کرتے   ہوئے تشریف لیجاتے ، چنانچہ آپ نے  ظہر و عصر کو جمع کیا پھر مغرب اور عشا ء کو جمع کیا  یہاں تک کہ جب کوئی دن آتا تو آپ نماز کو مئوخر کرتے پھر آپ ظہر و عصر کو جمع کرکے پڑھتے ، پھرآپ خیمہ میں داخل ہوتے اور پھر باہر تشریف لاکر مغر ب و عشاء کو جمع کرکے پڑھتے ۔ پھر فرمایا : ان شاء اللہ تعالیٰ تم لوگ کل تبوک  کے چشمہ پر پہونچوگے ، تمہارا پہونچنا وہاں چاشت کے وقت ہوگا ۔ لہذا  سن لو ، جب تم میں کوئی وہاں پہونچ جائے تو اس چشمہ کا پانی ہر گز نہ پئے جب تک کہ میں نہ پہونچ جائوں۔ تو ہم وہاں پہونچے لیکن ہم سے پہلے دو شخص وہاں پہونچ چکے تھے ۔ چشمہ نہایت قلیل پانی جیسے

جوتی کا تسمہ کے برا بر بہہ رہا تھا ۔           حضور سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم  نے ان دونوں حضرات سے پوچھا : کیا تم دونوں نے اس چشمہ کچھ پانی پیا ہے ؟ دونوں نے عرض کیا ہاں ، حضور نے ان کو نہایت سخت سست کہا ۔ پھر فرمایا : تم سب لوگ اپنے اپنے  چلو سے تھوڑا تھوڑا پانی جمع کرو یہاں تک کہ ایک برتن میں جمع کیا ۔ راوی کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم  نے اس  اس میں اپنے دونوں مبارک ہاتھ اور چہرا  اقدس کو دھویا اور پھر اس پانی کو اسی چشمہ کی جگہ ڈال دیا پھر اس چشمہ سے نہایت تیزی کے ساتھ پانی  بہنا شروع ہو ا ، لوگ اس سے سیراب ہوئے ۔ پھر حضورا قدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم   نے ارشاد فرمایا : اے معاذ ! تمہاری عمر اگر وفا کرے تو تم دیکھوگے کہ یہ چشمہ اتنا بڑھ جائے گا کہ اس سے ارد گرد کے باغ وغیرہ بھی بھر جائیں گے ۔

  ۵۵۵۔ عن عبد الرحمن بن ہرمز الاعرج رضی اللہ تعالیٰ عنہ مرسلا ان رسو ل اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن