دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 2 | جامع الاحادیث جلد دوم

book_icon
جامع الاحادیث جلد دوم

جمال مبارک ہمیں دکھائیے اور اپنے آبائے کرام سے ایک حدیث ہمارے سامنے بیان فرمائیے ۔ امام نے سواری روکی اور

غلاموں کو حکم فرمایا کہ پردہ ہٹالیں ۔ خلق کی آنکھیں جمال مبارک سے ٹھنڈی  ہوئیں ۔ دو گیسو شانے پر لٹک رہے تھے ۔ پر دہ ہٹتے ہی خلق کی یہ حالت ہوئی کہ کوئی چلاتا ہے ۔ کوئی خاک پر لوٹتا ہے ۔ کوئی روتا ہے ۔ کوئی  سواری ٔمقد س کا سم چومتا ہے ۔ اتنے میں علماء نے آواز دی خاموش۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۵۔  الصواعق  المحرقہ لابن حجر المکی ،            ٭            حلیۃ الاولیاء لابی نعیم ،              ۳/۹۲۱

 سب لوگ خاموش  ہو رہے ۔ دونوںا مام مذکور نے حضور سے کوئی حدیث روایت کرنے کو عرض کی تو یہ حدیث بیان فرمائی ۔ یہ حدیث بیان فرماکر حضور رواں ہوئے اور پردہ چھوڑ دیا گیا ۔ دواتوں والے جو ارشاد مبارک لکھ رہے تھے شمار کئے گئے تو بیس ہزار سے زائد تھے ۔ امام احمد بن

حنبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ۔

       لو قرأت ہذا الاسناد علی مجنون لبرأ من جنتہ ۔ یہ مبارک سند اگر مجنون پر

پڑھو تو ضرور اسے جنون سے شفا ہو ۔

             حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ اصحاب کہف کے نام تحصیل نفع و دفع ضرر اور آگ بجھانے کے واسطے ہیں ۔ ایک پارچہ میں لکھ کر بیچ آگ میں ڈالدیں اور بچہ روتا ہو تو لکھ کر گہوارے میں ا سکے سر کے نیچے رکھ دیں ۔ اور کھیتی کی حفاظت کیلئے کاغذ پر لکھ کر بیچ کھیت میں ایک لکڑ ی گاڑ کر اس پر باندھیں ۔اور رگیں تپکنے اور تجاری اور درد سر اور حصول تونگر ی و وجاہت اور سلاطین کے پاس جانے کیلئے داہنی ران پر باندھیں ۔ اور دشواریٔ ولادت کیلئے عورت کی بائیں ران پر نیز حفاظت مال اور دریا کی سواری اورقتل سے

نجات کیلئے ۔

اقول :  فی الواقع جب اسمائے اصحاب کہف قدست اسرارہم میں وہ برکات ہیں حالانکہ وہ اولیائے عیسویین میں سے ہیں ۔ تو اولیائے محمدیین  صلوات اللہ تعالیٰ و سلامہ علیہ وعلیہم اجمعین کا کیا کہنا ۔ ا نکے اسمائے کرام کی برکت کیا شمار میں آسکے ۔ اے شخص تو نہیں جانتا کہ نام کیا ہے ۔ مسمی کے انحائے وجودسے ایک نحو ہے ۔ امام فخر الدین رازی وغیرہ علماء نے فرمایا : کہ وجود شئی کی چار صورتیں ہیں ۔ وجود اعیان میں ۔ علم میں ۔ تلفظ میں ۔ کتابت میں ۔ تو

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن