30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حضور پر نور سید یوم النشور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے جمع صوری کا ثبوت اصلا محل کلام نہیں اور وہی مذہب مہذب ائمہ حنفی ہے اس میں صاف صریح جلیل و صحیح احادیث مروی ، مگر ملاجی تو انکار آفتاب کے عادی ، بکمال شوخ چشمی بے نقط سنادی ، کہ کوئی حدیث صحیح ایسی نہیں
جس سے ثابت ہو کہ آ نحضرت جمع صوری سفر میں کیا کرتے تھے ۔
( معیار الحق مصنفہ نذیر حسین ملا جی )
بہت اچھا ذر ا نگاہ رو برو،۔
ہم نے گذشتہ اوراق میں متعدد احادیث اس معنی کے ثبوت میں نقل کیں اسی کی طرف امام احمد رضا قدس سرہ اشاہ کر رہے ہیں اور پھر ان احادیث کے طرق اسانید مجملا بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں ’’ مرتب‘‘ حدیث جلیل و عظیم سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما کہ اس جناب سے مشہور مستفیض ہے ۔ جسے امام بخار ی و ابو دائود و نسائی نے اپنی صحاح امام عیسی بن ابان نے کتاب الحج علی اہل مدینہ ، امام طحاوی نے شرح معانی الاثار ، ذہلی نے زہریات ، اور اسمعیل نے مستخرج صحیح بخاری میں بطرق عدید ہ کثیرہ روایت کیا ۔
ٔ ٭ بخاری ، اسماعیل اور ذہلی نے لیث بن سعد کے طریقے سے یونس سے ۔ انہوں نے
زہری سے روایت کی ہے ۔
٭ نسائی نے یزید بن زریع اور نضر بن شمیل کے دو طریقوں سے کثیر بن قاروندا سے
روایت کی ہے ۔
یہ دونوں یعنی زہری اور کثیر بن قاروندا سالم سے راوی ہیں ۔
٭ نسائی نے قتیبہ سے ۔ طحاوی نے ابو عامر عقدی سے اور فقیہہ امام عیسی بن ابان ، کے حجج
میں یہ تینوں حضرات عطاف سے روایت کرتے ہیں ۔
٭ ابو دائود نے فضیل بن غزوانی اور عبد اللہ بن علاء سے روایت کی ۔
٭ ابو دائود نے ہی عیسی سے ، نسائی نے ولید سے ، طحاوی نے بشر بن بکر سے۔
یہ تینوں یعنی عیسی ، ولید بشر بن بکر جابر سے روایت کرتے ہیں ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع