دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 2 | جامع الاحادیث جلد دوم

book_icon
جامع الاحادیث جلد دوم

تاخیر میں احادیث کثیرہ کے خلاف دو حدیثیں ایسی آئیں جن سے بادی النظر میں دھوکا ہو ۔ مگر عند التحقیق جب احادیث متنوعہ کو جمع کرکے نظر انصاف کی جائے فوراًحق ظاہر ہو جاتا ہے  کہ یہ بھی وجوبا یا امکانا اسی جمع صوری کی خبر دے رہی ہے ۔ غرض جمع وقتی پر شرع مطہرہ سے کوئی دلیل واجب القبول  اصلاً قائم  نہیں بلکہ بکثرت صحیح حدیثیں اور قرآن عظیم کی متعدد آیتیں اور اصول شرع کی واضح دلیلیں اس کی نفی پر حجت مبین ، یہ اجمال کلا م و دلائل مذہب

 ہے ۔

         اس  مسئلہ میں ہمارے زمانے کے اما م لامذہباں ، مجتہد نا مقلداں ، مخترع طرز نوی  مبتدع ازاد روی ، میاں  نذیرحسین صاحب دہلوی ، ہداہ اللہ الی الصراط السوی  نے کتاب عجب العجاب معیا رالحق  کے آخر میں اپنی  چلتی حد بھر کا کلام مشبع کیا ، مباحث مسئلہ میں اگلے پچھلے ،ما لکیوں ، شافعیوں وغیرہم کا الٹا پلٹا ، الجھا سلجھا ، جیسا کلا م حنفیہ کے خلاف جہاں کہیں ملا سب جمع کر لیا ، اور کھلے خزانے ، احادیث صحاح کو رد فرمانے ، رواۃ صحیحین کو مردو د بتانے ، بخاری و مسلم کی صدہا حدیثوں کو واہیات بتانے ، محدثی کا بھرم ، عمل بالحدیث کا دھرم دن دہاڑے دھڑی

دھڑی کر کے لٹانے میں رنگ رنگ سے اپنی نئی  ابکار افکا ر کو جلوہ دیا۔

           تو بعون قدیم اس تحریر عدیم التحریر ، حائز ہر غث و یابس و نقیر و قطمیر کے رد میں تمام مساعی نو و کہن کا جواب ، اور ملاجی کے ادعائے باطل  عمل بالحدیث و لیاقت اجتہاد و علم حدیث کے رو ئے نہانی سے کشف حجاب ، بعض علمائے عصر و عظمائے وقت غفر اللہ تعالیٰ لنا ولہ و شکر فی النتصارنا الحق سعینا و سعیہ  نے ملا جی پر تعقبات کثیرہ بسیطہ کئے  مگران شاء اللہ العزیز الکریم و لا حول و لا قوہ الا باللہ العلی العزیز ، یہ افاضات تازہ چیزے

دیگر ہوں گے جنہیں دیکھ کر ہر مصنف حق پسند بے ساختہ پکار اٹھے ۔ کہ

        کم ترک الاول للآخر ۔

                 بہت سی چیزیں پہلوں نے پچھلوں کیلئے چھوڑدی ہیں ۔

                                                                                  فتاوی رضویہ جدید ، ۵/۱۶۰۔۱۶۴

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن