30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سوا اسکے کہ شر شریر ان سے اپنے رب عزوجل کی پناہ لوں اور بتوسل روح اکرم امام اعظم رضی اللہ
تعالیٰ عنہ اس سے عرض کروں ۔
رب انی اعوذبک من ہمزات الشیاطین و اعوذ بک رب ان یحضرون و صلی اللہ تعالی علی الہادی الامین الامان المامون محمد و آلہ و صحبہ الکرام
و الذین ہم بہد یھم یہتدون ۔
الحمد للہ کہ یہ مبارک رسالہ ، نفیس عجالہ یازدہم ماہ رجب المرجب ۱۳۱۳ ہجریہ علی صاحبہا افضل الصلوۃو ا لتحیۃ کو تمام اور بلحاظ تاریخ حاجز البحرین الواقی عن جمع
الصلوتین ، نام ہوا۔
ربنا تقبل منا انک انت السمیع العلیم و صلی اللہ تعالیٰ علی سید المرسلین محمد و آلہ و صحبہ اجمعین ۔ آمین۔ سبحانک اللہم و بحمدک اشہد ان لا الہ الا انت استغفرک و اتوب الیک ، و اللہ سبحانہ و تعالیٰ اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم و
احکم ۔ فتاوی رضویہ قدیم ۲/۴۱۴
فتاوی رضویہ جدید ۵/۲۹۲ تا ۳۱۳ مخلصا
(۱۴) بحالت سفر ایک نماز ا ٓخر وقت اور دوسری اول وقت میں پڑھنا
۵۲۶۔عننافع وعبد اللہ بن و اقد رضی اللہ تعالیٰ عنہما ان مؤذن ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما قال : الصلوۃ ، قال : سر ، حتی اذاکان ، قبل غیوب الشفق نزل ، فصلی المغرب ، ثم انتظر حتی غاب الشفق فصلی العشاء ، ثم قال : ان رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کان أ عجل بہ أمر صنع مثل الذی صنعت
فسار فی ذلک الیوم و اللیلۃ میسرۃ ثلث۔
حضرت نافع و حضرت عبد اللہ بن واقد رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما کے مؤذن نے نماز کا تقاضا کیا ۔ فرمایا : چلو ، یہاں تک کہ شفق ڈوبنے سے پہلے اتر کر مغرب پڑھی ۔ پھر انتظار فرمایا یہاں تک کہ شفق ڈوب گئی ۔ اس وقت عشاء پڑھی ۔ پھر فرمایا : حضور سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو جب کوئی جلدی ہوتی تو ایسا ہی کرتے جیسا میں نے کیا ۔ حضرت ابن عمر نے اس دن رات میں تین رات دن کی راہ قطع
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع