دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 2 | جامع الاحادیث جلد دوم

book_icon
جامع الاحادیث جلد دوم

خلاصۃ الکلام و حسن الختام

               الحمد للہ، سخن اپنے دروئہ اقصی  کو پہونچا ۔ اب ملخص کلام و حاصل مرام چند باتیں یاد

 رکھیئے ۔

اولا: جمع صوری بدلائل صحیحہ روشن ثبوت سے بے پردہ ’حجاب‘  اور اسکا انکار انکار آفتاب 

ثانیا: کسی حدیث صحیح میں جمع تقدیم کانام کو بھی اصلا پتہ نہیں ، اسکی نسبت ادعائے قطعی ثبوت

محض نسج العنکبوت۔

ثالثا: جمع تاخیر میں بھی کوئی حدیث صحیح صریح جیسا کہ ادعا کیا جاتا ہے ہرگز موجود نہیں ۔ یا

ضعاف و مناکیر ہیں یا محض بے علاقہ یا صاف محتمل ، اور محتملات سے ہوس اثبات مہمل و مختل ۔

رابعا: جب جمع صوری پر ثبوت مفسر متعین نا قابل تاویل قائم ، تو متحملا خصوصاً حدیث ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما کا اسی کی طر ف رجوع لازم ۔ کہ قاعدہ ارجاع محتمل بہ متعین ہے نہ عکس ، کہ

 سراسر نکس ۔

خامسا: نماز بعد شہادتیں اہم فرائض و اعظم ارکان اسلام ہے ، اور اس میں رعایت وقت کی فرضیت اظہر ضروریات دین سے جسے مسلمانوں کا ایک ایک بچہ جانتا ہے ۔ یوہیں اوقات خمسہ غایت شہرت و استفاضہ پر بالغ حد تو اتر ہیں ۔ اگر حضور پر نور سید المرسلین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے حالت سفر میں جس کی ضرورت ہمیشہ ہر زمانہ میں ہر شخص کو رہی اور رہتی ہے ، چار نمازوں کیلئے اوقات مشہورہ معلومہ معروفہ کے سوا قولا یا فعلا کوئی اور حکم عطا فرمایا ہو تا تو واجب تھا کہ جس شہرت جلیلہ کے ساتھ اوقات خمسہ منقول ہوئے اسی طرح یہ نیا وقت بھی نقل کیا جاتا ۔ آخر حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم  نے یہ     فعل کسی خلوت میں نہ کیا غزوئہ تبو ک میں ہزار ہا صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم ہمراہ رکاب سعادت مآب تھے ۔ اگر حضور جمع فرماتے  بلاشبہ وہ سب کے سب دیکھتے اور کثرت رواۃ سے اسے بھی مشہور کر چھوڑتے ۔ یہ کیا کہ ایسی عظیم بات ایسے جلیل فرض کے ایسے ضروری لازم میں ایسی صریح تبدیل ایسے مجمع کثیر کے سامنے واقع  ہو

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن