30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
عین سعادت ، یا طلب میں مر گئے تو جب بھی شہادت ، بشر ط صحت ایمان و حسن نیت ، و
اللہ الہادی لقلب اخبت،
الحمد للہ ، مہر حق منجلی ہوا ، اور آفتاب صواب متجلی ، جن جن احادیث سے جمع بین الصلوتین کا ثبوت نہ سہل ثبوت بلکہ قطعی ثبوت زعم کیا گیا تھا واضح ہوا کہ ان میں ایک حرف مثبت مقال نہیں ۔ مذہب حنفی اثبات صوری و نفی حقیقی دونوں میں بے دلیل بتادیا تھا ۔ روشن ہوا کہ قرآن و حدیث اسی کے موافق ، دلائل ساطعہ اسی پر ناطق ، جن میں رد و انکار کی اصلا مجال نہیں ۔
اور بعونہ تعالیٰ بطفیل مسئلہ وہ تازہ مجہلہ ، کہنہ مشغلہ ، ادعائے عمل بالحدیث کا اشغلہ ، اسکا بھرم بھی من مانتا کھلا کہ ہوا سے غرض ،ہوس سے کام ، اور اتباع حدیث کا نام بد نام ۔ پرانے پرانے ، حد کے سیانے ۔ جب اپنی سخن پروی پر آئیں صحیح حدیثوں کو مردود بتائیں ، ثقہ ائمہ کو مطعون بتائیں ۔ بخاری و مسلم پس پشت ڈالیں ، انکے رواۃ و اسانید میں شاخسانے نکالیں ۔ ہزار چھل کریں سو ہزار پیچ جیسے بنے صحیح حدیثیں ہیچ۔ امام مالک و امام شافعی کی تقلید حرام ، نہ فقط حرام کہ شرک کا پیغام ۔ مگر جب حنفیہ کے مقابل دم پر بنے ، مجتہد چھوڑ کر مقلدوں کی تقلید سے گاڑھی چھنے ۔ اب ایک ایک شافعی مالکی کو جھک جھک کر سلام ، اس کے پائوں پکڑ اسکا دامن تھام یہ بڑا پیشوا وہ بھاری امام ۔ ان میں جس کا کلام کہیں ہاتھ لگ گیا اگرچہ کیساہی ضعیف ، کتنا ہی خطا بس خضر مل گئے ، غنچے کھل گئے ، اند ر کے جی کے کواڑ کھل گئے سب کو فت سوخت کے غبار دھل گئے ۔ و حی مل گئی ایمان لے آئے ، اسی سے حنفیہ پر حجت لائے۔ اب خبردا ر کوئی پیچھے نہ
پڑو،احبار و رہبان کی آیت نہ پڑھو ۔
چھٹکارے کی گھڑی بچائو کا وقت ہے ۔ شرک بلا سے ہو ، اب مکت ہے ۔
مسلمانو! حضرت کے یہ انداز دیکھے بھالے ، اپنا ایمان بچائے سنبھالے ۔ فریب میں نہ آنا یہ زہر درجام ہیں دھوکا نہ کھانا سبزہ زیر دام ہیں ۔ بے مہا روں کی چال ہر حال بری ہے ۔ تقلید
سے بری ائمہ سے بری ہے ۔ بے راہ روی کا دھیان نہ لانا ، چادر سے زیادہ پائوں نہ پھیلانا ۔ اتباع ائمہ راہ ہدی ہے ، راہ ہدی کا والی خدا ہے ۔ للہ الحمد و لی الہدایۃ منہ البدایۃ و الیہ
النہایۃ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع