30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اسمعیل بن مسعود قال ثنا خالد بن الحارث۔
( ۱۰) کتاب القسامۃ والقود باب عقل الاصابع ، اخبرنا اسمعیل بن مسعود قال
ثنا خالد بن الحارث۔
تصریح النسائی،،
(۱۱)کتاب الحیض باب مضاجعۃ الحیض فی ثیاب حیضہا ،اخبرنا اسمعیل بن
مسعود ثنا خالد ہوبن الحارث ۔
( ۱۲)کتاب السہو باب اذا قیل للرجل ھل صلیت ، اخبرنا اسمعیل بن مسعود
ومحمد بن عبد الاعلی قالوا حدثنا خالد ہو ابن الحارث ۔
(۱۳) کتاب الصیام باب التقدم قبل شہر رمضان ،اخبرنا اسمعیل بن مسعود ثنا
خالدہوا بن الحارث ۔
(۱۴) کتاب المزارعۃ باب احادیث النہی عن کری الارض بالثلث والربع،اخبرنا اسمعیل بن مسعود ثنا خالد وہوابن الحارث،۔
(۱۵) کتاب الاشربۃ باب الترخیص فی انتباذ البسر ، اخبرنا اسمعیل بن مسعو د
ثنا خالدیعنی ابن الحارث۔
کیوں ملاجی ! یہ کیا دین و دیانت ہے کہ حدیثیں رد کرنے کو ایسے جھوٹے فقرے بنائو اور بے تکان جزم کرتے ہوئے پلک تک نہ جھپکائو وہ تو خدا نے خیر کرلی کہ امام نسائی نے اسمعیل بن مسعود کہہ دیا تھا ۔ کہیں نرا اسمعیل ہوتا تو ملا جی کو کہتے کیا لگتا ۔ کہ یہ حدیث تم اہل سنت کے
نزدیک سخت مردود کہ اسکی سند میں اسمعیل دہلوی موجود ہے ۔
ملاجی ! صرف ایک مسئلہ میں اول تا آخر اتنی خرافات ، علم حدیث کی کھلی کھلی
باتوں سے یہ جاہلانا مخالفات ۔ اگر دیدہ و دانستہ ہیں تو شکایت کیا کہ اخفائے حق تلمیح باطل ، تلبیس عامی ، اور اغوائے جاہل ، طوائف ضالہ کا ہمیشہ داب رہا ہے ۔ اور اگر خود حضرت کی حدیث دانی اتنی ہے تو خدارا ، خدا و رسول سے حیا کیجئے۔ اپنے دین دھرم پر دیا کیجئے ۔ یہ منہ اور اجتہاد کی لپک ، یہ لیاقت اور مجتہدین پر ہمک ، عمر و فا کرے تو آٹھ دس برس کسی ذی علم مقلد کی کفش برداری کیجئے ، حدیث کے متون شروح و اصول و رجال کی کتابیں سمجھ کر پڑھ لیجئے ، اور یہ نہ شرمائیے کہ بوڑھے طوطوں کے پڑھنے پر لوگ ہنستے ہیں ، ہنسنے دو ہنستے ہی گھر بستے ہیں ۔ اگر علم مل گیا تو
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع