دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 2 | جامع الاحادیث جلد دوم

book_icon
جامع الاحادیث جلد دوم

          اب ملاجی اپنی مبلغ علم تقریب کھول کر بیٹھے ۔ رواۃ نسائی میں شعبہ نام کا کو ئی نہ ملا جس پر تقریب میں کچھ بھی  جرح کی ہو ۔ لہذا وہاں بس نہ چلا ۔ سلیمان کو دیکھیں تو پہلی بسم اللہ یہ ہی

 سلیمان بن ارقم ضعیف نظر پڑا ۔ حکم جڑ دیا کہ سند میں وہی مراد اور حدیث مردود ۔

          ملاجی ! اپنے دھرم کی قسم سچ بتانا، یہ جبروتی حکم آپ نے کس دلیل سے جمایا۔ کیا اسی کا نام محدثی ہے ۔ سچے ہو تو برہان لاؤ ،۔ ورنہ کذب وعیب رجم بالغیب پر ایمان ۔  قل ھاتوا

  برھانکم ان کنتم صادقین۔

               حق طلبا ں وحق نیوش کو اوپر معلو م ہو چکا کہ مخرج حدیث  ’’اعمش عن عمارۃ عبد الرحمن عن عبد اللہ ، ہے بخاری ، مسلم ، ابو داؤد ، اور نسائی وغیرہم سب کے یہاں   حدیث عمارۃ بطریق اعمش ہی مذکور ، صحیحین کی تین سند یں بطریق ’’ حفص بن غیاث و ابی معاویۃ و جریر کلہم عن الاعمش عن عمارۃ ‘‘ صدر کلام میں ۔ایک سند نسائی بطریق ’’ داؤد  عن  الاعمش عن عمارۃ ، اسکے بعد سن چکے ، پنجم نسائی کتاب الصلوۃ میں ہے ’’اخبر نا قتیبۃثنا سفین نا الاعمش عن عمارۃ الخ،  ششم مناسک  باب الوقت الذی یصلی فیہ الصبح بالمزدلفۃ   اخبرنا محمد بن العلا ء ثنا ابو معاویۃ عن الاعمش عن عمارۃ الخ،ہفتم سنن ابی داؤد حدثنامسد د ان عبد الواحد بن زیاد وابا عوانۃ و  ابا معاویۃ حدثو 

ہم عن الاعمش عن عمارۃ  بن عمیرالخ،،

         یہ امام اعمش امام اجل ثقہ ثبت حجت حافظ ضابط کبیر القدر جلیل الفخراجلئہ ائمہ تابعین و رجال صحاح ستہ سے ہیں ۔ جنکی وثاقت عدالت جلالت آفتاب نیمروز سے روشن تر۔ انکا اسم مبارک  سلیمان ہے۔ وہی یہاں مراد ۔ کاش تضعیف ابن ارقم دیکھ پانے کی خوشی ملاجی کی آنکھیں بندنہ کر دیتی تو آگے سوجھتا کہ دنیا میں ایک یہ ہی سلیمان نہیں ۔ دو ورق لوٹتے تو اسی

 تقریب میں تھا ۔

               سلیمان بن مھران الاعمش ثقۃ عارف بالقراء ۃ ورع ۔

        سلیمان بن مھر ان اعمش ثقہ ہیں ۔ حافظ ہیں ۔ قرأت کو جاننے والے ہیں اور متقی

ہیں۔

         جن حضرات  کا جوش تمیز اس حد تک پہونچاہو  ان سے کیا کہا جائے کہ ان سلیمان سے

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن