30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہے یہاں مسافر کے جمع بین الظہر والعصر کا ذکر ہوگا اس پر فرمایا: کہ ان میں جمع صرف روز عرفہ عرفات میں ہے۔ اسکے سوا ناجائز ۔ ولہٰذا الصلوتین،
معرف بلام فرمایا جس میںاصل عہد ہے ۔
ملا جی ! کتب احادیث آنکھ کھول کر دیکھو ۔ روایات بالمعنی کے یہ ہی انداز آتے ہیں۔ خصوصا امام بخاری تو خود اپنی جامع صحیح میں اس کے عادی ہیں ۔ حدیث کو ابواب مختلفہ میں بقدر حاجت پارہ پارہ کرکے لاتے ہیں ۔ اس سے ایک پارہ دوسرے کو رد نہیں کرتا ۔ بلکہ وہ مجموعی
کامل حدیث ٹھہرتی ہے ۔
ٍ پس بحمد اللہ تعالیٰ واضح وآشکارا ہو ا کہ یہ حدیث بھی تمام وکمال یوں ہے ۔
میں نے کبھی نہ دیکھا کہ حضور سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے دو نمازیں جمع فرمائی ہوں ۔ کبھی کوئی نماز اپنے وقت سے پہلے یا وقت کے بعد پڑھی ہو مگرصرف دو ۔ عصر عرفہ وقت ظہر میں ۔ اور مغرب مزدلفہ وقت عشاء میں ۔ اور اس دن فجر کو بھی وقت مسنون معمول قبل سے
طلو ع فجر کے بعد ہی تاریکی میں پڑھ لیا تھا ۔ اس دن کے سو ا کبھی ایسا نہ کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۵۲۲۔ السنن للنسائی ٭
الحمد للہ کہ آفتاب حق وصواب بے پردہ حجاب رابعہ النہار پر پہونچا ۔ اب اس حدیث نسائی جامع ذکر عرفہ ومزدلفہ پر ملا جی نے بکمال مکابرہ جو چوٹیں کی ہیںان کی خدمت گزاری کیجئے اور ماہ صنیا پناہ رسالہ کو باذنہ تعالیٰ شب تمام کا مژدہ دیجئے ۔ واللہ المعین وبہ
نستعین۔
لطیفہ : یا رب جھل جاہلین سے تیری پناہ ۔ ملا جی تو رد احادیث وجر ح ثقات وقدح صحاح کے دھنی ہیں ۔ عمل بالحدیث کے ادعائی راج میں انہیں مکابر وں کی دیواریں چنی ہیں ۔ حدیث صحیح نسائی شریف کو دیکھا کہ انہیں مصیبت کا پہاڑ توڑیگی ۔ حضرت کے گل سر سبد کو گِل تہ گل خن بنا چھوڑیگی ۔ لہٰذا نیام حیا سے تیغ ادا نکالی اور احادیث صحاح میں تکمیل مضمون ’’ فریقاتکذبون
و فریقا تقتلون ،، کی یوں بنا ڈالی ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع