دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 2 | جامع الاحادیث جلد دوم

book_icon
جامع الاحادیث جلد دوم

خواہ خود اعمش نے مختلف اوقات میں  مختلف طور پر روایت بالمعنی کی اور ہر راوی نے اپنی مسموع پہونچائی ۔ چاہے یہ تنویع اعمش نے خود کی ۔ چاہے عمارہ یا عبد الرحمٰن سے ہوئی اور وہ سب اعمش کو پہونچی ۔ خواہ اصل منتہائے سند سیدنا حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اوقات عدیدہ میں حسب حاجت مختلف طوروں پر ارشاد فرمائی ۔

         مثلا ، شب مزدلفہ راہ مزدلفہ میں یا وہاں پہونچکر آج کی مغرب و فجر کا مسئلہ ارشاد کرنے کیلئے صرف انہیں دو کا ذکر فرمایا ۔ عصر تو سب کے سامنے ابھی جمع کرچکے تھے اس کے بیان کی حاجت کیا تھی ۔دوسرے وقت جمع بین الصلاتین کا مسئلہ پیش ہوا وہاں ذکر فجر کی حاجت نہ تھی ۔ عصر عرفہ اور مغرب مزدلفہ کے ذ کر پر قناعت کی کہ سوا ان دو نمازوں کے حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے کبھی جمع نہ فرمائی ۔ اور کسی وقت مغرب وعشائے مزدلفہ کا ذکر ہوا کہ ان

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۵۲۱۔ السنن للنسائی،         باب الجمع بین المغرب و العشاء بالمزدلفۃ             ۱/۷۰

میںسنت کیا               ہے ؟ اس وقت یہ پچھلی حدیث مختصر افادہ فرمائی ۔

ثم اقول: لطف یہ کہ یہی حدیث ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ دوسرے مخرج مروی صحیح بخاری وسنن نسائی سے سیدنا امام محمد نے آثار مرویہ کتاب الحج میں بسند صحیح و جلیل جس کے سب رواۃ

 اجلئہ ثقات و ائمئہ ثبات ورجال صحیحین بلکہ صحاح ستہ سے ہے ۔ یوں روایت فرمائی ۔

 ۵۲۲۔عن علقمۃ بن قیس رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : کان عبد اللہ بن مسعود

رضی اللہ تعالیٰ عنہ یقول : لا جمع بین الصلوتین الا بعرفۃ الظھر  والعصر۔

         حضرت علقمہ بن قیس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت عبد اللہ بن مسعو د

رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے تھے ۔ جمع بین الصلوتین جائز نہیں مگر عرفہ میں ظھر وعصر

]۱۴[ امام احمد رضا محدث بریلوی قدس سرہ فرماتے ہیں

      کیوں ملا جی ! اب یہاں کہدینا کہ حضرت عبد اللہ بن مسعو د نے فقط جمع عرفات دیکھی ۔ جمع مزدلفہ خارج رہی ۔ حالانکہ ہرگز نہ اس سے اعرا ض نہ اس پر اعتراض بلکہ ہر محل وموقع کلا م میں وہاں کی قدر حاجت پر اقتصار

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن