30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بوجہ کمال اشتہار ۔ دوسری کا
ذکرمطوی کیا ۔
بحمد اللہ یہ معنی ہیں جو اب علما ء کے جس سے ملا جی کی فہم بے مس او رناحق آنچہ انساں می کند کی ہوس ۔ ملا جی ! اب اس برابری کے بڑے بول کی خبریں کہئے کہ جو جواب تمہارا ہے وہی
ہمارا سمجھئے ۔ خدا کی شان ۔ع ،اوگماں بردہ کہ من کردم چو او ٭ فرق را کے بیند آں استیزہ جو
فائدہ:یہ معنی نفیس فیض فتاح علیم جل مجدہ سے قلب فقیر پر القا ہوئے۔ پھر ارکان اربعہ ملک العلماء بحر العلو م قدس سرہ مطالعہ میں آئی دیکھا تو بعینہ یہی معنی افادہ فرمائے ہیں ۔ والحمد للہ
علی حسن التفھیم۔
ثانیا: اقول و باللہ التوفیق ۔اگر نظر تتبع کو جولا ں دیجئے تو بعونہ تعالیٰ واضح ہو کہ یہ جواب علماء محض تنزلی تھا۔ ورنہ اسی حدیث میں حضر ت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ جمع عرفات بھی ذکر فرما چکے ۔ یہ حدیث سنن نسائی کتاب المناسک باب الجمع بین الظہر و العصر بعرفہ میں یوں
ہے ۔
۵۲۰۔ عن عبد اللہ بن مسعو د رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال: کان رسول اللہ صلی
اللہ تعالیٰ علیہ وسلم یصلی الصلوۃ لوقتہا الابجمع فی مزدلفۃ وعرفات ۔
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسو ل اللہ صلی اللہ تعالیٰ
علیہ وسلم ہر نماز اس کے وقت ہی میں پڑھتے تھے مگر مزدلفہ اور عرفات میں ۔ ۱۲م
]۱۲[ امام احمد رضا محدث بریلوی قدس سرہ فرماتے ہیں
ملاجی !اب کہئے:مصیبت کا پہاڑ کس پر ٹوٹا ؟ ملاجی ! ابھی آپکی نازک چھاتی پر دلی کی پہاڑی آتی ہے ۔ سخت جانی کے آسرے پر سانس باقی ہو تو سر بچائیے کہ عنقریب مکہ کا پہاڑ ابو قبیس آتا ہے ۔ ملا جی ! دعوی اجتہاد پر ادھارکھائے پھرتے ہو اور علم حدیث کی ہوا نہ لگی احادیث مرویہ بالمعنی صحیحین و غرہما صحاح و سنن ،مسانید و معاجیم، جوامع واجزا ء وغیرہا میں دیکھئے صد ہا مثالیں اس کی پائیے گا کہ ایک ہی حدیث کو رواۃ بالمعنی کس کس متنوع طور سے روایت کرتے ہیں ۔ کوئی ایک ٹکڑا کوئی دوسرا کوئی کسی طرح ، کوئی کسی طرح ۔ جمع طرق سے پوری بات کاپتہ چلتا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع