دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 2 | جامع الاحادیث جلد دوم

book_icon
جامع الاحادیث جلد دوم

         خود انہیں  نمازوں کے بارے میں  امام سالم بن عبداللہ  بن عمر رضی اللہ تعالی عنہم کا ارشاد دیکھئے ۔ کہ پوچھا گیا ۔کیا عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سفر میں کوئی نماز جمع کر تے تھے ۔

        فرمایا : لا الا بجمع ،نہ مگر مزدلفہ میں ، کما قد منا  عن سنن النسائی ، یہاں بھی

کہہ دیجیو کہ جمع سفر کو شہرۃ چھوڑ دیا ہے ۔

                اور سنئے ،امام ترمذی  اپنی صحیح میں فرماتے ہیں ۔

          العمل علی  ھذا عند اہل العلم  ان لا یجمع بین الصلاتین الا  فی السفر او

 بعرفۃ ۔

         اہل علم کے یہاں عمل اسی  پر ہے کہ بغیر سفر اور یوم عرفہ  دو نمازیں  جمع نہ کریں ۔

         امام ترمذی نے صرف نماز عرفہ کا استشناء کیا نماز مزدلفہ  کو چھوڑ دیا ۔ تو ہے یہ کہ دونوں جمعین متلازم ہیں  اور ایک کا ذکر  دوسری  کا یقیناً مذکر ۔ خصوصاً نماز عرفہ کہ اظہر و اشہر ۔تو مزدلفہ کا ذکر دونوں کا ذکر ہے ،  غرض ان ’صلاتین ‘ کی دوسری نماز  ظہر عرفہ ہے نہ فجر نحر ۔وہ مسئلہ جدا گانہ کا افادہ ہے ۔ کہ دو نماز یں تو غیر وقت میں پڑھیں اور فجر وقت معمول سے پیشتر تاریکی میں ،اور بلا شبہ اجماع امت ہے کہ فجر حقیقۃً وقت سے پہلے نہ تھی ،نہ ہرگز کہیں  کبھی اس کا جواز اور خود اسی حدیث ابو مسعود  کے الفاظ مسلم کے یہاں بروایت  جریر  عن الاعمش ،قال قبل وقتہا بغلس

 اس پر شاہد ،اگر رات میں پڑھی جاتی تو ذکر غلس کے کیا معنی تھے ۔

         صحیح بخاری میں تو تصریح صریح ہے کہ فجر بعد طلوع فجر پڑھی ۔

  ۵۱۸۔ عن عبدالرحمن بن یزید رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال  خرجت  مع  عبداللہ الی مکۃ  ثم  قدمنا جمعا فصلی الصلاتین کل صلوۃ وحدہا  بأذان و اِقامۃ و

العشاء بینہا  ثم صلی الفجر حین طلع الفجر۔          

        حضرت عبد الرحمن بن یزید رضی  اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ مکہ گیا ۔ پھر ہم مزدلفہ آئے تو آپ نے د ونمازیں جمع کیں ایک ہی اذان واقامت سے۔ درمیان میں رات کاکھانا کھایا۔ پھر طلوع فجر کے بعد صبح کی نماز

پڑھی۔۱۲م

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن