30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
طرح رد کرنا چاہا ۔
اول : ا نکا رجمع اس سے بطور مفہوم نکلتا ہے اور حنفیہ قائل مفہوم نہیں ۔ اس جواب کی حکایت خود اسکے رد میں کفایت ہے ۔ اس سے اگر بطور مفہوم نکلتی ہے تو مزدلفہ کی جمع ۔ کہ مابعد الا ہمارے
نزدیک مسکوت عنہ ہے ۔ انکا رجمع تو اسکا صریح منطوق ومدلول مطابقی ومنصوص عبارۃ النص ہے
اقول : اولاً ۔ اسکی نسبت اگر بعض اجلئہ شافعیہ کے قلم سے براہ بشریت لفظ مفہوم نکل گیا۔ ملا مدعی اجتہادو حرمت تقلید ابو حنیفہ وشافعی کو کیا لائق تھا کہ حدیث صحیح بخاری و صحیح مسلم رد کرنے کیلئے ایسی بد یہی غلطی میں ایک متاخر مقلد کی تقلید جامد کرتے ۔ شاید رد احادیث صحیحہ میں یہ شرک صریح جائز و صحیح ہوگا۔ اب نہ اس میں شائبہ نصرانیت ہے نہ ’’ اتخذوا احبار ہم و
رھبانہم اربابا من دون اللہ ‘‘ کی آفت ۔ کبر مقتا عند اللہ ان تقولوا مالا تفعلون۔
ثانیاً: بفرض غلط مفہوم ہی سہی اب یہ نا مسلم کہ حنفیہ اس کے قائل نہیں ۔ صرف
عبارا ت شارع غیر متعلقہ بعقوبات میں اسکی نفی کرتے ہیں ۔ کلام صحابہ ومن بعد ہم من العلماء میں مفہوم مخالف بے خلاف مرعی و معتبر ۔ کمانص علیہ فی تحریر الاصول والنھر الفائق والدر المختار وغیرہا من الاسفار ، قد ذکر نا نصوصہا ، فی رسالتنا
القطوف الدانیۃ لمن احسن الجماعۃ الثانیہ۔ ۱۳۱۳ھ
دوم : ایک رامپوری ملا سے نقل کیا کہ ابن مسعود سے مسند ابی یعلی میں روایت یہ بھی ہے کہ ’’کان صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم یجمع بین الصلوتین فی السفر ۔ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سفر میں دو نمازیں جمع کرتے تھے۔ تو موجو د ہے کہ حدیث صحییحن کو حالت نزول منزل اور روایت ابی یعلی کو حالت سیر پر عمل کریں ۔ یہ مذہب امام مالک کی طرف
عودکر جائیگا۔
اقول : اولاً۔ ملا جی خود ہی اسی بحث میں کہہ چکے ہو کہ شاہ صاحب نے مسند ابی یعلی کو طبقئہ ثالثہ میں جس میں سب اقسام کی حدیثیں صحیح ، حسن ، غریب ، معروف ، منکر ، شاذ ، مقلوب موجود ہیں ٹھہرایاہے ۔ پھر خودہی اس
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع