30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دور ہو گئی ہے ۔ فتح ا لمغیث میں مقلوب کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشائخ بخاری میں احمد بن عدی سے مروی ہے کہ میں نے متعدد مشائخ کو یہ حدیث بیان کرتے سنا ہے ابن عدی کے واسطے سے یہ بات خطیب نے بھی اپنی تاریخ میں ذکر کی ہے اور دیگر علما ء نے بھی اور ابن عدی کے اساتذہ کا مبہم ہونا مضر نہیں کیونکہ انکی تعداد اتنی ہے کہ اسکی وجہ سے وہ مجہول
نہیں رہے۔ فتاوی رضویہ جدید ۵/۲۹۲
فتاوی رضویہ قدیم ۲/۳۹۴
۵۱۷۔ عن أبی قتادۃ العدو ی رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال سمعت قرأۃ کتاب عمر بن الخطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ ،ثلث من الکبائر الجمع بین الصلوتین والفرار من
الزحف والنھبۃ۔
حضرت ابو قتادہ عدوی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت امیر المؤمنین عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا شقہ وفرمان سناکہ تین باتیں کبیرہ گناہوں سے
ہیں۔ دو نما زیں جمع کرنا ۔جہاد میں کفار کے مقابلہ سے بھاگنا ۔ اور کسی کا مال لوٹ لینا ۔
]۱۰[ امام احمد رضا محدث بریلوی قدس سرہ فرماتے ہیں
یہ حدیث اعلی درجہ کی صحیح ہے ۔ اسکے سب رجال اسمعیل بن ابراہیم ابن علیہ سے آخر
تک ائمہ ثقات عدول رجال صحیح مسلم سے ہیں ۔ وللہ الحمد،
طیفہ: حدیث مؤطا کے جواب میں تو ملا جی کو وہی انکا عذر معمولی عارض ہوا کہ منع کرنا عمر کا
حالت اقامت میں بلا عذر تھا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۵۱۷۔ کنز العمال للمتقی، ۲۲۷۶۵۔ ۸/۲۴۶ ٭
اقول : اگر ہر جگہ ایسی ہی تخصیص تراش لینے کا دروازہ کھلے تو تمام احکام شرعیہ سے بے قیدوں کو سہل چھٹی ملے ۔ جہاں چاہیں کہدیں یہ حکم خاص فلاں لوگوں کیلئے ہے ۔ حدیث صحیحین کو تین
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع