30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
]۷[ امام احمد رضا محدث بریلوی قدس سرہ فرماتے ہیں
صاحب بحرالرائق نے مبسوط سے نقل کیا ۔ جان لو کہ زوال کے وقت ہر چیز کا سایہ ہوتا ہے ،۔ مگر سال کے سب سے طویل دن میں مکہ اور مدینہ میں سایہ نہیں ہوتا ۔ کیونکہ ان دنوں
سورج چاروں دیواروں پر پڑ رہا ہوتا ہے ۔
اقول: یوں لگتا ہے کہ صاحب مبسوط نے سایہ نہ ہونے سے مراد سایہ تھوڑا ہونا لیا ہے ۔ ورنہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۵۰۸۔ السنن لابی داؤد ، الصلوۃ ۱/۵۶ ٭
مدینہ طیبہ کا عرض ’الہ‘ ہے جومیل کلی سے ایک درجہ اور تینتیس دقیقہ زائد ہے ۔ تو وہاں سایہ کیسے معدوم ہو سکتا ہے ۔ اور مکہ کا عرض ’’کام‘‘ ہے جو میل اعظم سے ایک درجہ اور سینتالیس دقیقہ کم ہے ۔ اس لئے سب سے طویل دن میں وہاں سایہ معدوم نہیں ہوتا بلکہ جنوبی طرف ہوتا ہے ۔ معدوم ہونے کا وقت وہ ہے جو ہم ذکر کر آئے ہیں ( یعنی جب آفتاب سمت الرأس پر
گزرے۔)
اور حد ابراد فعل شریف رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے با حادیث سیدنا ابو ذر غفاری و سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہما معلوم ہو چکی ۔ مگر سایہ کا حال اختلاف بلاد سے مختلف ہوتا ہے ۔ اور فقہ میں اسکی یہ حد ذکر کی گئی کہ سایہ سایہ میں مسجد تک چلا آئے ۔ فی
الدر المختار ، وتا خیر الصیف بحیث یمشی فیٔ الظل ۔
اور اسی طرح ایک حدیث میں وارد ہوا۔ اور بحر الرائق میں ہے کہ قبل اسکے کہ سایہ ایک
مثل کو پہونچے ادا کرے ۔ حیث قال : وحدہ ان یصلی قبل المثل ۔
شاید یہ اس پر مبنی ہے کہ انتہائے وقت ظہر میں علماء مختلف ہیں ۔ امام کے نزدیک دو مثل اورصا حبین کے نزدیک ایک مثل معتبر ہے ۔ تو بہتر یہ ہے کہ ایک مثل تک ہو جائے ۔ ورنہ ھدایہ میں تصریح کرتے ہیں کہ ظہر میں ابراد کا حکم ہے۔ اور حرمین شریفین زادہما اللہ شرفا وتعظیما میں جب سایہ ایک مثل کو پہونچتا ہے عین اشتداد گرمی کا وقت ہوتا ہے۔ واللہ تعالیٰ
اعلم ۔ فتاوی رضویہ ۲/ ۴۴۴
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع