30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حفاظ حدیث فرماتے ہیں : یہ حدیث امیر المؤمنین حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے حضرت یحیی بن سعید انصاری تک خبر واحد صحیح ہے ۔یعنی حضرت فاروق اعظم سے صرف حضرت علقمہ بن وقاص تابعی نے اور ان سے فقط محمد ابن ابرہیم تیمی تابعی نے اور ان سے یحیی بن سعید انصاری تابعی رضی اللہ تعالی عنہم نے ہی روایت کی ۔ ہاں حضرت یحیی کے بعد اسکی سندیں کثیر ہوگئیں کہ صرف ان سے روایت کرنے والوں کی تعداد دو سو سے زائد بتائی جاتی
ہے۔ ان میں اکثر ائمہ کرام ہیں ۔
مثلا امام بخاری ،امام ابو دائود اورامام احمد بن حنبل حضرت سفیان بن عیینہ کی روایت
سے ذکر کی۔
امام مسلم نے امام مالک کی روایت نقل فرمائی ۔
ا مام ابن ماجہ نے لیث بن سعد اور یزید بن ہارون سے سند ذکر کی۔
امام نسائی نے عبد اللہ بن مبارک ، سلیم بن حبان اور امام مالک سے روایت فرمائی ۔
اور خود امام عبد اللہ بن مبارک مروزی نے بھی کتاب الزہد میں اپنی سند بیان کی البتہ حافظ ابو نعیم نے ایک دوسری سند ذکر کی جس میں امام مالک کے طریق سے حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت نقل کی لیکن اسکو غریب کہہ کر فرمایا کہ یحیی بن سعید
انصاری کی حدیث ہی صحیح ہے ۔
بعدہٗ اس حدیث کی سند یں ائمہ حدیث کے نزدیک سات سو تک شمار کی گئی ہیں ۔
بہرحال یہ حدیث مشہور صحیح ہے لیکن متواتر نہیں کہ شرائط ابتدائے سند میں مفقود
رہے ۔ و اللہ تعالیٰ اعلم ۱۲م
(۲) نیت خیر پر اجر
۲ ۔ عن أنس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : قال رسول اللہ صلی
اللہ تعالیٰ علیہ وسلم: نِیَّۃُ الْمُؤمِنِ خَیْرٌ مِنْ عَمَلِہٖ ۔ فتاوی رضویہ ۲/۶۸۰
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع