30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۴۵۵۔ شرح معانی الآثار للطحاوی ، وزن الصاع ، ۱/ ۳۷۶
اتحاف السادۃ للزبیدی ۴/۵۵
۴۵۶۔ مجمع الزوائد للہیثمی، ۱/۲۱۹
حضر ت ابو امامہ باہلی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ
وسلم نے نصف مد سے وضو فرمایا۔
۴۵۷ ۔ عن اُم عمارۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہا قالت : ان النبی صلی اللہ تعالی علیہ
وسلم توضأ فاتی باناء فیہ ماء قدر ثلثی المد۔
حضر ت ام عمارہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضورنبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ
وسلم نے وضو فرمانا چاہا تو ایک برتن حاضر لایا گیا جس میں دو تہائی مد کی مقدار میں پانی تھا ۔
۴۵۸۔ عن اُم عمارۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہا قالت : ان النبی صلی اللہ تعالی علیہ
وسلم توضأ فاتی بماء فی اناء قدر ثلثی المد۔
حضر ت ام عمارہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضورنبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ
وسلم نے وضو فرمانا چاہا تو ایک برتن میں جو دو تہائی مد کی مقدارتھاپانی حاضر کیا گیا ۔
۴۵۹۔ عن عبد اللہ بن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ انہ رأی النبی صٓلی اللہ تعالیٰ
علیہ وسلم توضأ بثلث مد۔
حضرت عبد اللہ بن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انہوںنے حضور نبی کریم
صلی تعالیٰ علیہ وسلم کودیکھا کہ ایک تہائی مد سے وضو فرمایا۔
]۴[ امام احمد رضا محدث بریلوی قدس سرہ فرماتے ہیں
احادیث سے ثابت ہے کہ وضو میں عادت کریمہ تثلیث تھی ۔ یعنی ہر عضو تین بار دھونا ۔ اور کبھی دو بار بھی دھوتے اور کبھی ایک بار دھونے پر بھی قناعت فرمائی ۔ غالباجب ایک ایک بار اعضاء کریمہ دھوئے تو تہائی مد پانی خرچ ہوا ۔ دو بار میں دو تہائی ۔ اور تین بار دھونے میں پورا
خرچ ہوتا تھا ۔
اگر کوئی یہ کہنے لگے کہ ام عمارہ کی حدیث میں یہ نہیں ہے کہ حضور سید عالم صلی اللہ تعالیٰ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع