30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جابر : کان یکفی من ہو أوفی منک شعرا
وخیرا منک ثم أمّنا فی ثوب۔
حضرت ابو اسحاق سے روایت ہے کہ ہم سے حضرت ابو جعفرنے حدیث بیان کی۔ انکے پاس کچھ اور لوگ بھی تھے ۔ انہوں نے آپ سے غسل کے بارے میں سوال کیا تو آپ نے فرمایا: تمہیں ایک صاع کافی ہے ۔تو ایک شخص نے کہا:مجھے ایک صاع کافی نہیں۔تو آپنے فرمایا: ایک صاع انکو تو کافی تھا جنکے بال بھی تم سے زیادہ تھے ۔پھر انہوںنے ایک کپڑا پہن کر
ہماری امامت فرمائی۔
]۲[ امام احمد رضا محدث بریلوی قدس سرہ فرماتے ہیں
عمدۃ القاری میں فرمایاکہ مسند ابی اسحاق بن راہویہ میں ہے کہ سائل خود حضر ت ابو جعفر ہی تھے ۔ اور قال رجل سے مراد حسن ابن محمد بن علی بن ابی طالب تھے جنکے والد ابن الحنفیہ
کے نام سے مشہور تھے یہ ہی بات قسطلانی نے بھی کہی ہے۔ فتاوی رضویہ جدید ۱/۶۳۴
(۴) غسل اور وضو کے پانی کی مقدار
۴۵۳۔ عن أنس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال: کان رسول اللہ صلی اللہ
تعالیٰ علیہ وسلم یغتسل بالصاع الی خمسۃ امداد ویتوضأ بالمد۔
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی
علیہ وسلم ایک صاع سے پانچ مد تک غسل فرماتے تھے، اور ایک مد پانی سے وضو فرماتے تھے ۔
]۳[ امام احمد رضا محدث بریلوی قدس سرہ فرماتے ہیں
صاع ایک پیمانہ ہے چار مد کا ۔ اورمد کہ اسی کومن بھی کہتے ہیں ۔ ہمارے نزدیک دو رطل ہے ۔ اور ایک رطل شرعی یہاں کے روپئے سے چھتیس روپئے بھر ۔ کہ رطل بیس استار ہے اور
استار ساڑھے چار مثقال اورمثقال ساڑھے چار ماشہ ۔ اور انگریزی روپیہ سوا گیارہ ماشہ ۔ یعنی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۴۵۳۔ الجامع اسلصحیح للبخاری ، الوضوئ، ۱/۳۳ ٭ السنن الکبری للہیثمی، ۱/۱۹۴
شرح السنۃ للبغوی ، ۲/۵۱ ٭ المسند لابی عوانۃ، ۱/۲۳۳
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع