30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اشارہ حسن بن محمد بن حنیفہ کی طرف تھا ۔ رضی اللہ تعالیٰ عنہم ۔ انہوںنے مجھ سے دریافت کیا کہ غسل جنابت کس طرح ہوتاہے میں نے کہا : حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم تین چلو پانی لیکر اپنے سر پر بہا تے تھے پھر باقی جسم پر پانی بہاتے تھے ۔تو حسن نے کہا :
میرے بال گھنے ہیں ۔ اس پر میں نے ان سے کہا: حضور کے بال تم سے زیادہ گھنے تھے ۔
۴۴۵۔ عن جابر بن عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہماقال: کان رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم اذا اغتسل من جنابۃ صب علی رأسہ ثلث حفنات من ماء فقال لہ الحسن بن محمد : اِن شعری کثیر ، قال: جابر : فقلت لہ: یا اِبن أخی !
کان شعر رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم أکثر من شعرک وأطیب۔
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہماسے روایت ہے کہ رسول اللہ جب جنابت کا غسل فرماتے تو تین لپ پانی سر پہ بہاتے ۔ تو ان سے حسن بن محمد نے کہا: میرے بال تو زیادہ ہیں ۔ حضر ت جابر کہتے ہیںکہ میں نے کہا:اے میرے بھتیجے ! حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم
کے بال مبارک تجھ سے زیادہ اور تجھ سے اچھے تھے۔
]۱[ امام احمد رضا محدث بریلوی قدس سرہ فرماتے ہیں
یہ اس امر کی تصریح ہے کہ محمد بذات خود جابر اور حسن کی گفتگو کے وقت موجود نہ تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۴۴۴۔ الجامع الصحیح للبخاری ، الغسل ، ۱/۳۹ ٭ اتحاف السادۃ للزبیدی ، ۲/۳۷۸
۴۴۵۔ الصحیح لمسلم، الطہارۃ، ۱/۱۴۹ ٭ السنن الکبری للبیہقی ۱/۱۷۶
جابر نے ان سے یہ گفتگو نقل کی ہے ۔ بخلاف حدیث الباب ، اور کلام میں کچھ فرق بھی ہے ۔
بلکہ کہنے والے خود امام جعفر ہی ہیں ۔یا وہ جس نے ان میں سے کہا اور باقی نے تسلیم کیا ۔
فتاوی رضویہ جدید ۱/۶۳۴
۴۴۶۔ عن اُم المؤمنین عائشۃ الصدیقۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہا قالت: ان النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کان اذا اغتسل من الجنابۃ بدأ فغسل یدیہ ثم یتوضأ کما یتوضأ للصلوۃ ثم یدخل اصابعہ فی الماء فیخلل بھا اصول
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع