30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(۱) امیر المؤمنین حضر ت عثمان غنی (۱۳) انس بن مالک
(۲) امیر المؤمنین حضر ت مولی علی (۱۴) ابو ایوب انصاری
(۳) عبد اللہ بن عبا س (۱۵) کعب بن عمر و یامی
(۴) عبد اللہ بن زید بن عاصم (۱۶) عبد اللہ بن ابی اوفی
(۵) ابو مالک اشعری (۱۷) براء بن عازب
(۶) وائل بن حجر (۱۸) قیس بن عائذ
(۷) مغیرہ بن شعبہ (۱۹) ام المؤمنین صدیقہ
(۸) ابو بکر ہ نفیع بن الحارث (۲۰) ربیع بنت معوذ بن عفراء
(۹) نضیر بن مالک حضرمی (۲۱) عبد اللہ بن انیس
(۱۰) مقدام بن معدی کرب (۲۲) عبد اللہ بن عمرو بن عاص
(۱۱) ابو ہریرہ (۲۳) امیر معاویہ
(۱۲) ابو امامہ باہلی (۲۴) رجل من الصحابۃ
رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین۔
اول کے بیس علامہ محدث جلیل زیلعی نے ذکر کئے۔ انکے بعد دو امام محقق علی الاطلاق
نے زیادہ فرمائے۔ اخیر کے دو اس فقیر غفر لہ القدیر نے بڑھائے۔ فتاوی رضویہ جدید ۱/۶۱۳
انکے پچیسویں امیر المؤمنین عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہیں مگر ان سے خود انکے
وضوکی صفت مروی اگرچہ وہ بھی حکم مرفوع میں ہے ۔
ان پچیسوں صحابہ کی بہت کثیر التعداد حدیثیں اس وقت فقیر کے پیش نظر ہیں ۔ ان میں کہیں وضو یا کلی کرنے میں مسواک فرمانے کا اصلا ذکر نہیں ۔ جنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا طریقہ وضو زبان سے بتایاانہوں نے مسواک کاذکر نہ کیا ۔ جنہوں نے اس لئے وضو کرکے دکھایا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا طریقہ مسنونہ بتائیں انہوںنے مسواک نہ کی ۔ علی الخصوص امیر المؤمنین ذو النورین وامیر المؤمنین مرتضی رضی اللہ تعالیٰ عنہما کہ دونوں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع