30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الاستذکار لابن عبد البر ۱/۹۹ ٭
ٍ المصنف لعبد الرزاق، ۳۸۶۴، ۲/۴۵۰ ٭ موار د الظمئان ، ۲۱۲۴
اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم:اِنَّ عَیْنَیَّ تَنَامَانِ وَلاَ یَنَامُ قَلْبِی۔
ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا سے رو ایت ہے کہ رسو ل اللہ صلی
اللہ تعا لی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:میری آنکھیں سوتی ہیں دل نہیں سوتا۔
]۵[ امام احمد رضا محدث بریلوی قدس سرہ فرماتے ہیں
اسکو علما ئے کرام نے حضو ر اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے خصائص میں شمار کیا ۔
لیکن میرے نزدیک یہ خصوصیت امت کی طرف نسبت کرتے ہوئے ہے۔ کیونکہ انبیا ء
کرام میں سے تو ہر نبی و رسو ل کی یہ ہی شان ہے ۔
(۸) انبیا ئے کرام کی نیند نا قض وضو نہیں
۴۲۷۔ عن أنس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال: قال رسول اللہ صلی اللہ
تعالیٰ علیہ وسلم : ألْأنْبِیَائُ تَنَامُ أعْیُنُھُمْ وَ لاَ تَنَامُ قُلُوْبُہُمْ ۔
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ سے رو ایت ہے کہ رسو ل اللہ صلی اللہ تعا لی
علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:انیباء کرا م کی آنکھیں سوتی ہیں اور انکے دل نہیں سوتے ۔
]۶[ امام احمد رضا محدث بریلوی قدس سرہ فرماتے ہیں
یہاں یہ سوال باقی ہے کہ حضوراکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے علا وہ اکابر امت میں
سے کسی اور کو بھی یہ اعزاز حاصل ہے ۔
تو اس سلسلہ میں علامہ بحر العلوم ارکان اربعہ (ص ، ۸) میں فرماتے ہیں : اگر کسی شخص نے یہ کہا :کہ حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے متبعین میں آپکی اتباع کے باعث کچھ حضرات ایسے گزرے ہیں کہ نیندسے انکا دل غافل نہیں ہوتا صرف انکی ٓآنکھیں غافل ہوتی ہیں ۔ جیسے حضرت شیخ محی الدین عبد القادر جیلانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور جو اولیاء کرا م اس رتبہ تک پہونچے اگر چہ غوث اعظم کے مرتبہ کو نہ پہونچے تو ایسے شخص کا قول صحت وصواب سے بعید نہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع