30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تاکہ اسکوبے وضو ہونے کا وہم ہو جائے ۔ تو تم میں سے کوئی
شخص اپنی نمازاس وقت تک نہ توڑے جب تک کہ آواز نہ سنے یابونہ پائے۔
۴۱۷۔ عن عبد اللہ بن مسعو د رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : ان الشیطان یطیف بأحدکم حتی یاتی أحدکم وہو فی الصلوۃ فینفخ فی دبرہ و یبل اِحلیلہ ثم
یقو ل : قد أحدثت فلا ینصرفن أحدکم حتی یجد ریحا و یسمع صوتا ویجد بللا
حضرت عبد اللہ بن مسعو د رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ شیطان تم میں سے کسی کے گرد چکر لگاتا ہے یہاںتک کہ وہ نماز میں آتاہے اور اسکی دبر میں پھونک مارتا ہے اور اسکے ذکر کے سوراخ کوتر کرتا ہے اور اس سے کہتا ہے تو بے وضو ہو گیا ۔ تو تم اپنی نماز اس وقت تک نہ
توڑناجب تک آواز نہ سن لو یا بو نہ سونگھ لو۔ یا تری نہ پاؤ ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۴۱۵۔ المعجم الکبیر للطبرانی، ۱۱/۱۴۱ ٭ کنز العمال للمتقی، ۹/۳۳۴
۴۱۶۔ المنصنف لعبد الرزاق، ۱/۱۴۱
۴۱۷۔ مصنف لعبد الرزاق، ۱/۱۴۱
]۱[ امام احمد رضا محدث بریلوی قدس سرہ فرماتے ہیں
ان حدیثو ں کا حاصل یہ ہے کہ شیطان نما ز میں دھوکا دینے کیلئے کبھی انسا ن کی شرمگاہ پر آگے سے تھوکتا ہے کہ اس سے قطرہ آنے کا گمان ہوتا ہے ۔ کبھی پیچھے پھونکتاہے یا بال کھینچتا ہے کہ ریح خارج ہو نے کا خیال گزرتا ہے ۔ اس پر حکم ہو ا کہ نما ز سے نہ پھروجب تک تری یا آواز
یا بو نہ پاؤ ۔ یعنی جب تک وقو ع حدث پر یقین نہ ہو وے۔
ہمارے امام اعظم کے شاگرد جلیل سیدنا حضرت عبد اللہ بن مبارک فرماتے ہیں :اذاشک فی الحدث فانہ لا یجب علیہ الوضو ء حتی یستیقن استیقانا یقدر ان یحلف علیہ ترمذی شریف ۱/۱۲
جب حدث میں شک ہو تو وضو واجب نہیں یہاں تک کہ یقین کامل ہوکہ قسم کھا سکے ۔ یعنی یقین ایسا درکار ہے جس پر قسم کھاسکے کہ ضرور حدث ہوا ۔ او رجب قسم کھا تے ہچکچائے تو معلوم ہو ا کہ معلوم نہیں مشکوک ہے ۔ اورشک کا اعتبار نہیں کہ طہارت پر یقین تھا ۔او ر یقین شک سے نہیں جاتا ۔ اسی لئے سنت ہو ا کہ وضو کے بعد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع