30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۴۰۶۔ الجامع الصحیح للبخاری ، التیمم ، ۱/۵۰ ٭ السنن لابن ماجہ، الطہارۃ، ۱/۴۳
الجامع للترمذی، الطہارۃ ۰۱/۲۱ ٭ السنن لابی داؤد الطہارۃ ۱/۴۷
الصحیح لمسلم ، الطہارۃ، ۱/۱۶۱ ٭
۴۰۷۔ کشف الاستار عن زوائد البزار ، ۱/۱۵۹ ٭
۴۰۸۔ المعجم الصغیر للطبرانی، ۱/۱۴۸ ٭
۷۔نواقض وضو
(۱) ریح خارج ہونے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے
۴۰۹۔ عن أبی ہریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال: قال رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ
علیہ وسلم : لاَ وُضُوْئَ اِلاَّ مِنْ صَوْتٍ اَوْ رِیْحٍ۔
حضر ت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے رو ایت ہے کہ رسو ل اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم
نے ارشاد فرمایا: وضو آواز ریح یا ہو ا کی بو سے ہے ۔
۴۱۰۔عن عبد اللہ بن زیدبن عاصم رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال:شکی الی النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم الرجل یخیل الیہ انہ یجد الشیء فی الصلوٰۃ قال:
لَاتَنْصَرِفْ حَتّٰی تَسْمَعَ صَوْتًا اَوْ تَجِدَ رِیْحًا۔
حضرت عبد اللہ بن زید بن عاصم رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے رو ایت ہے کہ ایک شخص نے حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی خد مت میں عرض کیا: یا رسول اللہ!میں نماز میں محسوس کرتا ہوں کہ کچھ خارج ہوا۔ آپنے فرمایا : تو اس وقت تک نماز کو نہ چھو ڑے یہاںتک کہ
تو آواز سنے یا ہوا کی بو آئے۔ فتاویٰ رضویہ جدید ۱/۷۷۳
(۲) اونگھنے کے بعد وضو مستحب
۴۱۱۔ عن عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما قال: قال رسول اللہ صلی
اللہ تعالیٰ علیہ وسلم:اِذَا نَعِسَ أحَدُکُمْ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ فَلْیَتَوَضَّأ۔
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے رو ایت ہے کہ رسول اللہ صلی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع