30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۳۹۴۔ الصحیح لمسلم ، الطہارۃ، ۱/۱۲۹ ٭ السن الکبری للبیہقی، ۱/۱۴۹
کنز العمال للمتقی، ، ۱۷۲۳۲، ۶/۶۵۴ ٭ المسند لاحمد بن حنبل، ۲/۲۲۹
المصنف لابن ابی شیبۃ، ۱/۱۹۵ ٭ فتح الباری للعسقلانی، ۱۰/۳۳۴
۳۹۵۔ السنن لابی داؤد ، الطہارۃ، ۱/۸ ٭ المسند لاحمد بن حنبل ، ۴/۲۶۴
الاِْخْتِتَانِ۔
حضر ت عماربن یاسر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : بیشک انبیا ئے کرام کی سنت قدیمہ سے کلی کرنا ، ناک میں پانی ڈالنا ، رومال
پر چھینٹا دینا اور ختنہ کرانا ہے ۔
]۲۵[ امام احمد رضا محدث بریلوی قدس سرہ فرماتے ہیں
شرمگاہ پر پانی ڈالنے کی علماء نے دو تفسیریں کی ہیں ۔ ایک استنجاء ، دوسرے وہی چھینٹا ، اسکی موید یہ ہی روایت ہے کہ اس میں بجائے ’’ انتقاص الماء ،، لفظ ’’ الانتضاح ،، آیا ہے ۔جمہور
علماء نے فرمایا: انتضاح وہی چھینٹا ہے ۔
اور یہاں سے ظاہر ہوا کہ یہ چھینٹا خاص اہل وسوسہ کیلئے نہیں بلکہ سب کیلئے سنت ہے کہ انبیائے کرام علیہم الصلوۃ والسلام سے وسوسہ کو کیاعلاقہ۔ قال تبارک وتعالیٰ ان عبادی لیس
لک علیہم سلطان ،،
بے شک میرے بندو ں پر تیرا غلبہ اور تسلط نہیں ہو سکتا ۔
فتاوی رضویہ جدید ۱/۷۷۶
۳۹۶۔ عن سفیان بن الحکم أو الحکم بن سفیان الثقفی رضی اللہ تعالیٰ عنہ
قال: کان رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم اذا بال یتوضأ وینتضح ۔
حضرت سفیان بن حکم یا حکم بن سفیان ثقفی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسو ل اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم جب پیشاب فرماتے تو وضو فرماتے اور شرمگاہ اقدس پر چھینٹا دیتے ۔
۳۹۷۔ عن جابر بن عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال: توضأ رسول اللہ صلی
اللہ تعالیٰ علیہ وسلم فنضح فرجہ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع