30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہو ا تھا ۔ پھر میں اسکے پیچھے پیچھے
گیا اور اس کو حضرت شیخ نے جو کہا تھا اسکی خبر دی ۔ اس نے تصدیق کی اور کہامجھ سے زناواقع ہوا
پھر حضرت شیخ کے ہاتھ پر آکر تائب ہو ا یہ میرا اپنا مشاہدہ ہے ۔
فتاوی رضویہ جدید ۲/۶۲تا۶۶
(۸) وضو میں بسم اللہ پڑھنے کی فضیلت
۳۶۵۔ عن عبد اللہ بن مسعو د رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال: قال رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم : اِذَا تَطَھَّرَ أحَدُکُمْ فَذَکَرَ اسْمَ اللّٰہِ عَلَیْہِ فَاِنَّہٗ یَطْہُرُ جَسَدُہٗ
کُلُّہٗ، فَاِنْ لَمْ یَذْکُرِ اسْمَ اللّٰہِ تَعَالیٰ عَلیٰ طُہُوْرِہٖ لَمْ یَطْہُرْ اِلاَّ مَا مَرَّ عَلَیْہِ الْمَائِ۔
حضر ت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب تم میں سے کو ئی پاکی حاصل کرے اور اللہ تعالیٰ کا نام لے تو اسکا پوراجسم پاک ہو جائے گا ۔ اور اگر اللہ تعالیٰ کا نام نہ لے تو صرف وہی عضو پاک ہو گا جس پر
پانی گزرا۔
]۹[ امام احمد رضا محدث بریلوی قدس سرہ فرماتے ہیں
اس حدیث کو اما م بیہقی نے سنن کبری میں انہیں الفاظ کے ساتھ روایت کیا ہے۔لیکن حدیث کو نقل کرکے فرماتے ہیں۔یہ حدیث ضعیف ہے ۔ نیز مجھے یہ بھی علم نہیں کہ حضرت اعمش سے یحی بن ہاشم کے علاوہ کسی اور نے بھی یہ حدیث روایت کی ہے یا نہیں ۔ اور یحی متروک الحدیث ہیں ۔ ابن عدی نے اسکو وضاع حدیث قرار دیاہے ۔ ابن معین اورصالح نے اسکی تکذیب کی ہے ۔ امام نسائی نے متروک کہا ہے۔ محقق علی الاطلاق نے فتح القدیر میں بھی یہ
ہی کہا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۳۶۵۔ السنن للدار قطنی، ۱/۷۳ ٭ السنن الکبری للبیہقی، ۱/۴۴
نصب الرایۃ للزیلعی، ۱/۷ ٭ اتحاف السادۃ للزیلعی، ۲/۳۷۹
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع